پنجاب میں کورونا سے دہشت! اسکول کالج 31 مارچ تک بند، امتحانات مؤخر

پنجاب میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر تمام اسکول اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں کالج امتحانات کو بھی مؤخر کر دیا گیا ہے

کورونا وائرس / یو این آئی
کورونا وائرس / یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر تمام اسکول اور کالجوں کو 31 مارچ تک بند رکھنے کا حکم صادر کیا گیا ہے اور کالج امتحانات کو بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی رہنما ہدایات کے مطابق، ریاست میں بڑھ رہے کورونا کے معاملوں کے پیش نظر اسکول کالجوں کو 31 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں میڈیکل اور نرسنگ کالجوں کو چھوڑ کر تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔ سنیما ہال بھی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ہی کھل سکیں گے۔ ایک مال میں 100 سے زیادہ لوگ لوگ بیک وقت موجود نہیں رہیں گے۔ گھر میں 10 سے زیادہ مہمان مدعو نہیں کئے جا سکیں گے۔ تمام سماجی سرگرمیوں کو بھی دو ہفتوں تک منسوخ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔


کورونا کی وجہ سے 11 اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کر دیا گیا گیا ہے۔ لدھیانہ، جالندھر، پٹیالہ، موہالی، امرتسر، گرداس پور، ہوشیار پور، کپورتھلا اور روپڑ ضلع میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے کے بجائے اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک شبانہ کرفیو نافذ رہے گا۔ ان تمام اضلاع میں یومیہ 100 سے زیادہ کورونا کے معاملے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 39 ہزار 726 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 154 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ کل مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ 14 ہزار 311 ہو گئی ہے، جس میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ 83 ہزار 679 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان 20 ہزار 654 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ فی الحال ملک میں 2 لاکھ 71 ہزار 282 فعال کیسز ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 59 ہزار 370 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان ٹیکہ کاری کی مہم میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔ اب تک 3 کروڑ 93 لاکھ 39 ہزار 817 ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔