ویڈیو گریب
دہلی کے بُراڑی میں ایک ہی کنبہ کے 11 اراکین کی خودکشی کا معاملہ ابھی سلجھا ہی نہیں تھا کہ اب ہریانہ کے پنچکولہ میں ایک ہی کنبہ کے 7 اراکین کی خودکشی کرنے کی دردناک خبر سامنے آئی ہے۔ پنچکولہ کے سیکٹر 27 میں کھڑی ایک کار سے 7 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کار سے برآمد سبھی لاشیں ایک ہی کنبہ کی بتائی جا رہی ہیں۔ بنیادی طور اتراکھنڈ کے رہنے والے کنبہ میں شوہر-بیوی، ان کے تین بچے اور دو بزرگ شامل ہیں۔ مہلوکین نے ممکنہ طور پر زہر کھا کر اپنی جان دے دی ہے۔
Published: undefined
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پنچکولہ کی ڈی ایس پی ہماندری کوشک، ڈی سی پی (جرائم) امت دہیا اور تھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ ساتوں کو سیکٹر-26 کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا جہاں پر ایک کو چھوڑ کر باقی سبھی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ حالانکہ جو بچا تھا اس نے بعد میں سول اسپتال میں دم توڑ دیا۔
Published: undefined
سین آف کرائم ٹیم اور ایس ایف ایل ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کیے ہیں۔ پرائیویٹ اسپتال میں کھڑی مرنے والوں کے کنبہ کی اتراکھنڈ نمبر والی کار کا بھی معائنہ کیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی جانچ میں یہ معاملہ اجتماعی خودکشی کا معلوم پڑتا ہے۔ پولیس کو کار سے اسکول بیگ، کھانے پینے کے سامان، کپڑے اور دیگر چیزیں ملی ہیں۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق یہ کنبہ پنچکولہ میں کرایہ کے مکان میں رہ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق کنبہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ پروین متل کے کنبہ پر بھاری قرض تھا۔ کچھ وقت پہلے انہوں نے دہرہ دون میں ٹور اینڈ ٹریولس کا کاروبار شروع کیا تھا۔ اس میں ان کو زبردست نقصان ہوا۔ قرض سے پریشان ہوکر کنبہ نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔ وہیں ڈی سی پی ہمادری کوشک نے بتایا کہ ابھی حالات پوری طرح سے واضح نہیں ہیں۔ پولیس ٹیم جانچ میں لگی ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز