ایودھیا: تہواروں اور بابری مسجد - رام جنم بھومی معاملے پر عدالت عظمیٰ کے جلد سنائے جانے والے فیصلے کے پیش نظر ایودھیا میں حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں ایودھیا کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور شہر میں دس اضافی کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔
Published: 06 Oct 2019, 12:32 PM IST
ایک اعلیٰ افسر نے کہا، ’’ہم ڈرون کے ساتھ درگا پوجا اور دسہرہ کے جلوسوں کی نگرانی یو یقینی بنائیں گے اور پوجا کمیٹی سے درخواست ہے کہ وہ جلوسوں کے دوران گلال کا استعمال نہ کریں، اس کے بجائے وہ پھولوں کی پنکھڑیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔‘‘
Published: 06 Oct 2019, 12:32 PM IST
ضلعی انتظامیہ نے اضافی دستوں کے قیام کے انتظامات کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ مقامی گیسٹ ہاؤسز، اسپتالوں، اسکولوں اور کالجوں کو سیکیورٹی فورسز کی رہائش کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ درگا کی مورتی وسرجن اور دسہرہ کے تہوار سے شروع ہوں گے اور مختلف رام لیلا مہینے بھر دیوالی تک جاری رہیں گی۔
Published: 06 Oct 2019, 12:32 PM IST
ریاستی حکومت کی طرف سے دیوالی سے ایک شام قبل منعقد کئے جا رہے تین روزہ ’دیپوتسو‘ پروگرام میں بھی بھیڑ امنڈنے کی امید ہے۔ ضلع پولس اور مقامی خفیہ یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، دھرم شالہ، لاج اور ہوم اسٹی کی جانچ شروع کریں اور وہاں کام کرنے اور رہنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ کی تصدیق کریں۔ خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے خطرے کی اطلاع کے پیش نظر سیکورٹی سخت کی جا رہی ہے۔
Published: 06 Oct 2019, 12:32 PM IST
واضح رہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بھی نومبر میں آنے کی امید ہے اور مقامی انتظامیہ سیکورٹی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہیں برتنا چاہتی۔
Published: 06 Oct 2019, 12:32 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Oct 2019, 12:32 PM IST