قومی خبریں

 تہوّر رانا کو لے کر دہلی میں سیکوریٹی الرٹ، ہوائی اڈے سے لے کر پٹیالہ ہاؤس کورٹ تک سخت پہرا

این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، میٹرو اسٹیشن کے دو گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی اور ڈرون سے بھی علاقے کی نگرانی کی ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

26/11 ممبئی حملوں کے ملزم تہوّر رانا کو امریکہ سے ہندوستان لائے جانے کی وجہ سے دہلی میں بے حد سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہوائی اڈے سے لے کر پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے آس پاس سب سے زیادہ سخت پہرا ہے۔ این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، میٹرو اسٹیشن کے دو گیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی کینیڈیائی نسل کے تہوّر رانا (64) پر 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے اہم سازش  کنندہ میں سے ایک امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی عرف داؤد گیلانی کے قریبی معاون ہونے کا الزام ہے۔

Published: undefined

دہلی واقع پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے باہر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں ممبئی حملوں کے ملزم تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کیے جانے کے بعد پیش کیا جانا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کے جوانوں کو عدالت کے باہر تعینات کیا گیا ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے آنے جانے والوں کی گہری تلاشی لی جا رہی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں ہوائی اڈے سے لے کر تہاڑ جیل، پٹیالہ ہاؤس کورٹ اور این آئی اے ہیڈکوارٹر کے پاس ہائی الرٹ اعلان کیا گیا ہے۔ پورے روٹ پر جگہ جگہ سیکوریٹی اہلکار تعینات ہیں۔ گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی اور ڈرون سے بھی علاقے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ تہور رانا کو تہاڑ جیل میں رکھا جائے گا۔ تہاڑ جیل کے افسروں نے کہا کہ رانا کو ہائی سیکوریٹی والے جیل وارڈ میں رکھنے کی سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں اور وہ عدالت کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں۔ تہاڑ میں رانا کو جس سیل میں رکھا جائے گا وہاں بھی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ تہاڑ جیل کے آس پاس کافی چوکسی برتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined