قومی خبریں

مایاوتی نے کیا اسکولی بچوں کی فیس معافی کا مطالبہ

مایاوتی نے کہا کہ شدید بحران کے شکار لوگوں کے سامنے بچوں کی فیس جمع کرنے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، اب وہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پولیس کے ڈنڈے کھانے پڑ رہے ہیں جوتکلیف دہ ہے

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی 

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے وسیع تر مفاد عامہ میں مرکزی و ریاستی حکومتوں سے اپنے شاہی خرچے میں کٹوتی کرکے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں کی اسکولی فیس معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں لاک ڈاؤن سے ملک میں اقتصادی کساد بازاری کی وجہ سے شدید بے روزگاری اور زندگی میں کافی بحران جھیل رہے کروڑوں لوگوں کے سامنے بچوں کی فیس جمع کرنے کے مسائل بے حد سنگین ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو کئی جگہ اب احتجاجی مظاہرہ وغیرہ کے طور پر سامنے آنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران لوگوں کو پولیس کے ڈنڈے کھانے پڑ رہے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'کورونا لاک ڈاؤں سے متاثر ملک کی اقتصادی کساد بازاری سے بے تحاشہ بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور زندگی میں شدید بحران کے شکار لوگوں کے سامنے بچوں کی فیس جمع کرنے کا مسئلہ سنگین ہوکر اب احتجاجی مظاہرہ وغیرہ کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اور انہیں پولیس کے ڈنڈے کھانے پڑ رہے ہیں جو کافی تکلیف دہ ہے'

Published: undefined

انہوں نے کہا 'ایسے ایکٹ آف گاڈ' کے وقت آئین کے مطابق حکومت کو فلاحی ریاست ہونے کا کردار خاص طور سے کافی بڑھ جاتا ہے۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کو اپنے شاہی خرچ میں کٹوتی کر کے سرکاری وپرائیویٹ اسکول کی فیس کی ادائیگی کریں یا وسیع تر مفاد میں بچوں کی اسکولی فیس معاف کریں'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی