قومی خبریں

سعودی عرب نے کیا ایمن الظواہری کے خلاف کامیاب امریکی کارروائی کا خیر مقدم

ایمن الظواہری کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی سے ہزاروں بے گناہ مارے گئے: الریاض

ایمن الظواہری، تصویر آئی اے این ایس
ایمن الظواہری، تصویر آئی اے این ایس 

سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے القاعدہ کے دہشت گرد رہنما ایمن الظواہری کو ایک کامیاب آپریشن میں نشانہ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ایمن الظواہری دہشت گردی کے ان رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے امریکا، سعودی عرب اور دنیا کے کئی ممالک میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کی قیادت کی، جس کے بعد مختلف اقوام کے ہزاروں بے گناہ افراد اور سعودی شہریوں سمیت دوسرے مذاہب کے لوگوں کو قتل کیا گیا۔

Published: undefined

سعودی عرب کی حکومت نے دہشت گردی کےخلاف تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مملکت نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں سے معصوم لوگوں کو بچانے کے لیے اس فریم ورک میں تعاون کریں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع