قومی خبریں

کشمیر: بارہمولہ میں سرپنچ براؤن شوگر جیسے ممنوعہ مواد کے ساتھ گرفتار

پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے بیلہ بونیار میں ناکہ چیکنگ کے دوران لاری بونیار کے سر پنچ کو گرفتار کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر /&nbsp;@BaramullaPolice</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @BaramullaPolice

 

سری نگر: منشیات کی وبا کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سرپنچ کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے بیلہ بونیار میں ناکہ چیکنگ کے دوران لاری بونیار کے سر پنچ کو گرفتار کیا۔

Published: undefined

انہوں نے گرفتار شدہ سرپنچ کی شناخت محمد امین بانڈے ولد عنایت اللہ بانڈے ساکن لاری بونیار کے بطور کی۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ سر پنچ بونیار کی طرف آرہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔

Published: undefined

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ذاتی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 21 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مواد برآمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لے لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined