قومی خبریں

خواتین کی ذاتی جانکاریاں اسلامی ممالک کو بھیجنے کی دھمکی دینے والا ہیکر سنجے سونی راجستھان میں گرفتار

اے بی پی نیوز کے مطابق کمپنی نے رپورٹ میں الزام لگایا کہ ملزم گاہکوں کے ڈاٹا کو ہندو لڑکیوں کا ڈاٹا بتا کر اسلامی ممالک میں بھیجنے کی بات کہہ کر فرقہ وارانہ خیر سگالی بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس
سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس 

ایس او جی (اسپیشل آپریشن گروپ) نے راجستھان سے اس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے آن لائن لیڈیز انڈر گارمنٹس سپلائی کرنے والی کمپنی سے 15 لاکھ خواتین کی ذاتی جانکاریاں چرا کر اسلامی ممالک میں فروخت کرنے کی دھمکی دی اور کمپنی کو بلیک میل کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم سنجے سونی ادے پور کا رہنے والا ہے اور اس نے کچھ دیگر ہیکرس کے ساتھ مل کر گارمنٹس کمپنی سے جڑی خواتین کی ذاتی جانکاریاں، مثلاً ان کے نام، موبائل نمبر، ای میل، تاریخ پیدائش اور سائز تک چرا لی۔ بعد ازاں ادے پور میں بیٹھے ملزم نے کمپنی کو بلیک میل کر کے پیسے بھی ہضم کر لیے تھے۔

Published: undefined

اس تعلق سے انکشاف ’اے بی پی نیوز‘ نے کیا ہے۔ اس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس او جی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اشوک راٹھوڑ کی مانیٹرنگ میں کارروائی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں انڈرگارمنٹس کمپنی کے عہدیدار امیش وجئے نے ایس او جی میں رپورٹ دی کہ ان کی کمپنی سے 92 لاکھ کسٹمر جڑے ہوئے ہیں۔ 24 اپریل کو ان کی کمپنی کو کسی ہیکر نے ای میل کیا کہ آپ کے سروَر کو ایک ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ 15 لاکھ ہندو لڑکیوں کا ڈاٹا اسلامی ممالک میں بھیجا جا رہا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق 25 مئی کو پھر ہیکر نے کمپنی کو ای میل بھیج کر سسٹم کی کمزوری بتاتے ہوئے پیسے کی ڈیمانڈ کی۔ اگلے دن کمپنی سے بھیجے گئے ای میل کو بھی ٹوئٹ کر دیا۔ اس درمیان اسی ٹوئٹر صارف نے ریلوے کے گاہکوں کے بارے میں لکھا کہ ہندو لڑکیوں کا ڈاٹا اسلامک ممالک کو بھیجا جا رہا ہے۔ ریلوے نے بے توجہی دکھائی تو ملزم نے ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی بات کہی۔

Published: undefined

اے بی پی نیوز کے مطابق کمپنی نے رپورٹ میں الزام لگایا کہ ملزم گاہکوں کے ڈاٹا کو ہندو لڑکیوں کا ڈاٹا بتا کر اسلامی ممالک میں بھیجنے کی بات کہہ کر فرقہ وارانہ خیر سگالی بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس واقعہ کی جانچ انسپکٹر پونم چودھری کر رہی ہیں۔ ملزم ہندو خواتین کو محتاط رہنے کا مشورہ دے رہا تھا تبھی اکاؤنٹ کی جانچ کرتی ہوئی ایس او جی ٹیم نے تکنیکی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر کے اسے پکڑ لیا۔ ملزم اپنے اکاؤنٹ پر خود کو نیشنلسٹ بتا کر دن بھر متنازعہ پوسٹ شیئر کیا کرتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined