قومی خبریں

سنجے اروڑہ ہوں گے دہلی کے نئے پولیس کمشنر، راکیش استھانہ کی جگہ لیں گے

سنجے اروڑہ نے مالویہ قومی آئی ٹی ادارہ، جے پور سے الکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ آئی پی ایس بننے کے بعد انہوں نے تمل ناڈو پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آئی پی ایس سنجے اروڑہ دہلی کے نئے پولیس کمشنر ہوں گے۔ وہ راکیش استھانہ کی جگہ لیں گے۔ 1988 بیچ کے تمل ناڈو کیڈر کے آئی پی ایس سنجے اروڑہ آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ سنجے اروڑہ نے 1997 سے 2000 تک اتراکھنڈ کے ماتلی میں آئی ٹی بی پی کی بٹالین کی کمان سنبھالی تھی۔

Published: undefined

آئی پی ایس سنجے اروڑہ نے مالویہ قومی آئی ٹی ادارہ، جے پور (راجستھان) سے الکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ آئی پی ایس بننے کے بعد انہوں نے تمل ناڈو پولیس میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ وہ اسپیشل ٹاسک فورس کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بھی رہے۔ جہاں انہوں نے ویرپن گروہ کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی تھی۔ بہادری کے لئے انہیں وزیر اعظم بہادری اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

Published: undefined

سنجے اروڑہ نے 1991 میں این ایس جی سے ٹریننگ حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے اسپیشل سیکورٹی گروپ (ایس ایس جی) کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، جسے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کی حفاظت میں تعینات کیا گیا تھا۔ دراصل ان دنوں ایل ٹی ٹی ای کی سرگرمیاں اپنے عروج پر تھیں۔ ایسے میں انہوں نے تمل ناڈو کے مختلف اضلاع میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا چارج بھی سنبھالا۔

Published: undefined

سنجے اروڑہ ان چند آئی پی ایس میں سے ایک ہیں جو پیرا ملٹری فورس میں ڈیپوٹیشن پر کمانڈنٹ کے عہدے پر آئے تھے۔ آئی پی ایس سنجے اروڑہ نے 1997 سے 2002 تک کمانڈنٹ کے طور پر انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) میں خدمات انجام دیں۔ 1997 سے 2000 تک انہوں نے اتراکھنڈ کے ماتلی میں آئی ٹی بی پی بٹالین کی سرحدی محافظ فورس کی کمانڈ کی۔ بطور انسٹرکٹر، سنجے اروڑہ نے 2000 سے 2002 تک ITBP اکیڈمی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اس کے ساتھ، سنجے مسوری میں کمانڈنٹ (کامبیٹ ونگ) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Published: undefined

سنجے اروڑہ نے 2002 سے 2004 تک کوئمبٹور شہر کے پولیس کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد انہوں نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، ولوپورم رینج کا عہدہ سنبھالا۔ سنجے اروڑہ نے آئی جی (اسپیشل آپریشنز) بی ایس ایف، آئی جی چھتیس گڑھ سیکٹر سی آر پی ایف اور آئی جی آپریشنز سی آر پی ایف کے طور پر کام کیا۔

Published: undefined

سنجے اروڑہ کو تمغوں سے نوازا گیا ہے جس میں 2004 میں پولیس میڈل برائے میرٹوریئس سروس، 2014 میں صدر کا پولیس میڈل برائے امتیازی خدمات، پولیس اسپیشل ڈیوٹی میڈل، انٹرنل سیکورٹی میڈل اور اقوام متحدہ کا امن تمغہ شامل ہیں۔

Published: undefined

ساتھ ہی راکیش استھانہ کی ایک سال کی مدت آج ختم ہو رہی ہے، اس لیے الوداعی پریڈ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شام 4 بجے پولیس لائن میں الوداعی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ دراصل، جب بھی دہلی پولیس کمشنر ریٹائر ہوتے ہیں، انہیں الوداعی پریڈ دی جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined