سنبھل جامع مسجد / فائل تصویر / آئی اے این ایس
اتر پردیش کے سنبھل میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شاہی جامع مسجد سمیت شہر کی 400 سے زائد مساجد میں نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس، ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) اور سول پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔
Published: undefined
فلیگ مارچ کے دوران پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سختی سے مستعد رہنے کی ہدایت دی۔ علاقے میں 1300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
چند روز قبل سنبھل میں ہولی کے موقع پر کچھ بی جے پی لیڈران کی جانب سے دیے گئے متنازع بیانات کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی تھی۔ تاہم، پولیس کی سخت نگرانی کے باعث ہولی کا تہوار پرامن طریقے سے گزر گیا۔ اب عید قریب آنے کے سبب پولیس مزید الرٹ ہے اور عوام سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔
Published: undefined
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں اضافی فورس تعینات کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔ افسران نے عوام سے اشتعال انگیز افواہوں پر دھیان نہ دینے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
دریں اثنا، سنبھل کے سی او انوج چودھری کے بیانات نے بھی مسلمانوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نہ تو سڑک پر نماز ادا کی جا سکتی اور نہ ہی لوگ اپنی چھت پر نماز ادا کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بیان بھی دیا کہ اگر عید پر سوئیاں کھلانی ہیں تو پھر گجیا بھی کھانی پڑیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined