قومی خبریں

سہارنپور: بی ایس پی لیڈر اقبال کے بیٹوں و پارٹنر کے گھر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی نے منگل کو اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل سی و کانکنی کاروباری اقبال عرف بلا اور ان کے شراکت دار سوربھ مکند کے گھر چھاپہ ماری کی ۔

سی بی آئی
سی بی آئی 

سہارنپور: سی بی آئی نے منگل کو اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل سی و کانکنی کاروباری اقبال عرف بلا اور ان کے شراکت دار سوربھ مکند کے گھر چھاپہ ماری کی ۔

Published: undefined

صبح تقریبا دس بجے شروع ہوئی چھاپہ مااری کی یہ کاروائی شام تک جاری رہی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سی بی آئی کے افسران نمرتا مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر سوربھ مکند کے صدر بازار ساوتھ سٹی واقع مکان پر پہنچے اور جانچ کی کاروائی شروع کی۔تھوڑی دیر کے بعد تھانہ صدر بازار پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

Published: undefined

سوربھ مکند کے والد موہن لال سہارنپور کے کانکنی کاروباری سابق ایم ایل سی اقبال عرف بلا فرم کے شراکت دار ہیں۔ ان لوگوں پر سال 2010۔2011 میں سستے داموں میں چینی مل خریدنے کا الزام ہے۔سی بی آئی اب اس معاملے کی جانچ کرر ہی ہے۔
اترپردیش چینی مل نگم کی جانب سے مایاوتی حکومت کے میعاد کار میں سستے داموں پر فروخت کی گئی 11 چینی ملوں کے ضمن میں ایف آئی آر لکھنؤ کے گومتی نگر تھانے میں درج کرائی تھی۔ مرکز اور اترپردیش کی یوگی حکومت نے اس معاملے میں جانچ اور کاروائی کی ذمہ داری سی بی آئی سے کی تھی۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق چینی مل کے خریداروں میں اقبال بلا کے دو بیٹے جاوید اور واجد کے بھی نام ہیں اور ان کے ملازم نسیم کا بھی نام ہے۔ نسیم اور بلا کے دونوں بیٹوں کے یہاں بھی سی بی آئی ٹیم جانچ کے لئے پہنچی۔

Published: undefined

اس معاملے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اوپیندر اگروال نے کہا کہ سی بی آئی ایک خودمختار ایجنسی ہے۔ اس لئے ان کے لئے سہارنپور پولیس اتنظامیہ کو اطلاع دینا ضروری نہیں تھا۔ ڈی آئی جی کی طرح ڈی ایم آلوک پانڈے نے بھی سہارنپور میں ہوئی آج سی بی آئی کی چھاپہ ماری کے بارے میں کچھ بھی تبصرہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز