قومی خبریں

جبل پور ہائی کورٹ میں ایک خودکشی کے بعد وکلاء نے کورٹ احاطہ میں کی توڑ پھوڑ اور آگ زنی

جبل پور ہائی کورٹ میں وکلاء خوب ہنگامہ کیا، دراصل وکیل اپنے ساتھی وکیل کی خودکشی سے مشتعل ہو گئے اور کورٹ احاطہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔

جبل پور ہائی کورٹ
جبل پور ہائی کورٹ تصویر سوشل میڈیا

جبل پور ہائی کورٹ میں وکیلوں نے آج خوب ہنگامہ کیا۔ دراصل وکیل اپنے ساتھی وکیل کی خودکشی سے مشتعل ہو گئے اور کورٹ احاطہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔ خبروں کے مطابق جبل پور ہائی کورٹ کے ایک وکیل امت ساہو نے ضمانت میں جج کے ذریعہ برعکس تبصرہ کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد ساتھی وکیل لاش لے کر ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جج نہیں ملے تو چیف جسٹس کورٹ میں وکیلوں نے ہنگامہ کر دیا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ ضمانت درخواست پر سماعت کے دوران وکیل، جن کا نام امت ساہو بتایا جا رہا ہے، پر جج نے منفی تبصرہ کر دیا تھا۔ اس تبصرہ سے وکیل امت ساہو اتنے افسردہ ہوئے کہ انھوں نے خودکشی کر لی۔ اس واقعہ سے جبل پور کورٹ کے وکیل ناراض ہو گئے اور کورٹ میں ہنگامہ شروع کر دیا۔ وکیلوں کے ذریعہ جج کی عدالت میں توڑ پھوڑ کرنے کی بھی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وکیل کورٹ احاطہ میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق وکیلوں نے ہائی کورٹ احاطہ میں لاش رکھ کر مظاہرہ کیا۔ اسی درمیان مشتعل وکیلوں کے ذریعہ ہائی کورٹ میں آگ زنی کی خبر آئی ہے۔ حالات کو کنٹرول میں کرنے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بہوگنا سمیت دیگر پولیس افسر سمیت کثیر فورس نے محاذ سنبھال لیا ہے۔ آگ کو بجھانے کے لیے دمکل کی گاڑیاں بھی بھیجی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وکیلوں کے ذریعہ احتجاجی مظاہرہ جاری رہنے کی خبر ہے۔ ’امر اجالا‘ کی خبر کے مطابق پولیس نے ہائی کورٹ کے سبھی داخلی دروازے کو بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے کے قبل وکیل نے خودکشی نوٹ بھی لکھا ہے۔ اب اس خودکشی معاملے میں مشتعل وکلاء سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا