قومی خبریں

’پوری طاقت سے انتخاب لڑوں گی‘ سی اے اے مخالف احتجاج کا چہرہ رہیں صدف جعفر لکھنؤ سے کانگریس کی امیدوار

کانگریس نے یوپی انتخابات کے لئے 125 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے، پارٹی نے شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جیل جانے والی صدف جعفر کو لکھنؤ سینٹرل سے امیدوار بنایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: کانگریس کی جنرل سکریٹری نے یوپی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی 125 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پرینکا گاندھی نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے 40 فیصد خواتین کو امیدوار بنایا ہے اور پہلی فہرست میں 50 خواتین کے نام شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجان کرنے والی صدف جعفر کو لکھنؤ سینٹرل سے امیدوار بنایا ہے۔ سی اے اے احتجاج کے دوران صدف کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور انہیں جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔ صدف کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی تھی اور احتجاج کے دوران ہوئے نقصان کی وصولی کے لئے پوسٹر بھی لگائے گئے تھے۔

Published: undefined

لکھنؤ سینٹرل سے کانگریس پارٹی کی امیدوار بنائے جانے کے بعد صدف جعفر نے میڈیا سے کہا کہ ’’میں پرینکا گاندھی کی شکر گزار ہوں۔ میں پہلے بھی بہادر تھی اور آج بھی بہادر ہوں۔ میں آئینی اقدار کے لئے جدوجہد کرتی رہوں گی۔ میرا مقابلہ بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی اور یوپی حکومت کے وزیر قانون برجیش پاٹھک سے ہوگا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جانے والوں پر نشانہ لگاتے ہوئے صدر جعفر نے کہا ’’جو لوگ کانگریس سے جا رہے ہیں وہ موقع پرست ہیں۔ گزشتہ پانچ سال سے اگر کوئی زمین پر لڑ رہا ہے تو وہ پرینکا گاندھی ہیں۔ میں پوری طاقت کے ساتھ انتخاب لڑوں گی۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ کانگریس کی پہلی فہرست میں اناؤ کی ریپ متاثرہ کی والدہ آشا سنگھ کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔ اناؤ ریپ سانحہ پر کانگریس لگاتار بی جے پی پر حملہ کرتی رہی ہے۔ وہیں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی اہلیہ لوئس خورشید کو فرخ آباد سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined