قومی خبریں

آر جے ڈی نے رابڑی دیوی اور عبدالباری صدیقی کو ایم ایل سی الیکشن میں اتارنے کا کیا اعلان

رابڑی دیوی اور عبدالباری صدیقی کے علاوہ ارمیلا ٹھاکر (آر جے ڈی)، ششی یادو (سی پی آئی ایم ایل) اور سید فیصل علی (آر جے ڈی) کو بھی ایم ایل سی الیکشن میں اتارنے کی جانکاری آر جے ڈی نے دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رابڑی دیوی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رابڑی دیوی، تصویر آئی اے این ایس

 

آئندہ 21 مارچ کو بہار میں قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی 11 سیٹوں کے لیے انتخاب ہونے والا ہے۔ اس کے پیش نظر آر جے ڈی نے سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی اور سابق وزیر عبدالباری صدیقی کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں ڈاکٹر ارمیلا ٹھاکر، ششی یادو (سی پی آئی ایم ایل) اور شیوہر پارلیمانی حلقہ سے امیدوار رہے سید فیصل علی بھی شامل ہیں۔ سی پی آئی ایم ایل لبریشن نے گزشتہ ہفتہ بہار میں ریاستی قانون ساز کونسل کے انتخاب کے لیے پانی خاتون وِنگ کی لیڈر ششی یادو کو امیدوار بنایا تھا اور انھیں مہاگٹھ بندھن کی حمایت حاصل ہے۔ اسی لیے آر جے ڈی نے اپنی فہرست میں ششی یادو کا نام بھی شامل کیا ہے۔

Published: undefined

ایم ایل سی الیکشن کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 11 مارچ ہے۔ قانون ساز کونسل میں ایک سیٹ جیتنے کے لیے اسمبلی کے 21 اراکین کے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں تعداد پر نظر رکھی جائے تو این ڈی اے 6 سیٹوں پر کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ مہاگٹھ بندھن کے 5 امیدوار کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ انتخابی کمیشن کے مطابق بہار کی 11 سیٹوں پر انتخاب کے لیے 4 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ امیدواروں کو 11 مارچ تک پرچہ نامزدگی داخل کرنا ہے، جبکہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 14 مارچ ہے۔ 21 مارچ کو ووٹنگ کا عمل انجام دیا جائے گا اور ووٹوں کی گنتی 23 مارچ تک مکمل ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined