قومی خبریں

آگرہ میں جِم اور ریستوران کھولنے کی اجازت، تاج محل کے دیدار پر روک برقرار

اگر آپ تاج محل اور آگرہ قلعہ کے دیدار کے متمنی ہیں تو آپ کی یہ خواہش ابھی پوری نہیں ہو سکتی، کیونکہ انتظامیہ نے ان پر عائد پابندی پر روک برقرار رکھی ہے۔

تاج محل کی فائل تصویر / Getty Images
تاج محل کی فائل تصویر / Getty Images 

آگرہ: آگرہ کی ضلع انتظامیہ نے منگل کے روز جِم اور ریستورانوں کو ایک مرتبہ پھر سے کھولنے کی اجازت فراہم کر دی، تاہم اس کے لئے کئی شرائط بھی عائد کی گئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ پی این سنگھ نے کہا، ’’جم اور ریستوران رات 10 بجے تک ہی کھولے جا سکتے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے جو رہنمایانہ ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔ ان تمام مقامات پر ماسک، سینیٹائزر اور سوشل ڈسٹنسنگ کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔‘‘

Published: undefined

لیکن اگر آپ تاج محل اور آگرہ قلعہ کے دیدار کے متمنی ہیں تو آپ کی یہ خواہش ابھی پوری نہیں ہو سکتی، چونکہ انتظامیہ نے ان پر عائد روک برقرار رکھی ہے۔ وہیں انتظامیہ نے اشارہ دیا ہے کہ چھوٹی تاریخی عمارتوں کو سیاحوں کے لئے پھر سے کھولا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا ایک سابق وزیر کی بیوی کی کورونا سے موت ہو جانے کے بعد یہاں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان 35 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ شہر میں 322 کیسز تاحال فعال ہیں اور اب تک 1922 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ یہاں کورونا کے مریضوں کی شفایابی کی شرح 81.90 فیصد ہے۔ یہاں کٹنمنٹ زون کی تعداد پھر سے بڑھ کر 167 ہو گئی ہے۔ ادھر قریبی ضلع متھرا میں تین اموات کے ساتھ مزید 54 کورونا کے کیسز درج کیے گئے۔ اس کے علاوہ فیروز آباد میں 15، ایٹہ میں 14 اور مین پوری میں 15 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو