قومی خبریں

دہلی- این سی آر میں سانسوں کی’ایمرجنسی‘، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 500 سے تجاوز

آج پورے دن آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور ہوا کی رفتار تیز رہے گی۔ اس کے علاوہ دہلی اور گردونواح میں فی الحال شدید سردی کا کوئی امکان نہیں ہے اور 19 دسمبر تک درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہے گا۔

ے کیو آئی

دہلی-این سی آر میں شدید آلودگی / آئی اے این ایس

 
IANS

قومی راجدھانی میں ہوا کی سست رفتار اور خراب موسم کی وجہ سے اتوار کو ہوا اس سال کی سب سے خراب زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ صبح کی شروعات کہرا اور دھند سے ہوئی اور آسمان میں اسموگ کی موٹی چادر کے سبب حد بصارت بھی کافی کم رہی۔ سانس لینے میں ہورہی دشواری کے درمیان لوگ ماسک پہنے نظر آئے۔ خارش کی وجہ سے لوگ آنکھ بھی ملتے دیکھے  گئے۔ وہیں ایئر کوالٹی ارلی وارننگ سسٹم کے مطابق اتوار کی صبح راجدھانی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 462 درج کیا گیا۔

Published: undefined

محمہ موسمیات کے مطابق قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں آج پورے دن آسمان میں بادل چھائے رہیں گے اور ہوا کی رفتار تیز رہے گی۔ اس کے علاوہ راجدھانی اور گردونواح میں فی الحال شدید سردی کا کوئی امکان نہیں ہے اور 19 دسمبر تک درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہے گا۔ یہ تبدیلی نہ صرف سردی کے انداز کو براہ راست متاثر کر رہی ہے بلکہ بڑھتی ہوئی آلودگی نے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ موسم اور ہوا کا معیار دونوں فی الحال دہلی-این سی آر کے لیے بڑی تشویش بنے ہوئے ہیں۔ گویا اس وقت دہلی-این سی آر نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی-این سی آر میں موسم خشک رہا، بادل آتے جاتے رہے۔ حالانکہ ہوا کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو ہوا کی رفتار تقریباً اسی سطح پر رہ سکتی ہے۔ اس وقت درجہ حرارت میں کوئی خاص کمی متوقع نہیں ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ صورت حال دہلی، نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام اور فرید آباد سمیت پورے این سی آر خطہ پر یکساں طور پر موثر ہونے کی امید ہے۔

Published: undefined

ہوا کی رفتار میں کمی اور سردی نہ بڑھنے کی وجہ سے دہلی-این سی آر میں آلودگی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ آج کا اے کیو آئی کئی علاقوں میں 600 سے تجاوز کر گیا ہے، جس میں دہلی کا اوسط اے کیو آئی 651، نوئیڈا 781، رگھوبیر نگر 720، دوارکا سیکٹر-3  میں 800 اور آدرش انکلیو 1213 تک پہنچ گیا ہے۔ پٹپڑ گنج کے نیشنل ہائی وے 24 علاقے میں زہریلے اسموگ کی موٹی تہہ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

Published: undefined

سی پی سی بی کے مطابق کئی علاقوں میں اے کیو آئی کو ’شدید‘ زمرے میں درج کیا گیا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر سی اے کیو ایم نے پورے دہلی این سی آر میںجی آراے پی 4 نافذ کردیا ہے۔ اس کے تحت دہلی-ہریانہ سرحد پر ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ اسکولوں نے گریڈ 9 اور 11 کے طلباء کے لیے ہائبرڈ موڈ نافذ کیا ہے۔ پبلک، میونسپل اور پرائیویٹ دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کریں گے، جب کہ مرکزی حکومت کے دفاتر اے کیو آئی کے 301 سے 400 پہنچتے ہی ورک فرام ہوم نیں ننتقل ہوگئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined