قومی خبریں

بی جے پی لیڈر کے اہل خانہ سے 50 ماؤنوازوں نے کی مار پیٹ، گھر کو ڈائنامائٹ سے اُڑایا

پولس کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 کی تعداد میں ماؤنوازوں نے گزشتہ رات بودھی بیگہا گاؤں میں واقع انوج کمار سنگھ کے گھر پر حملہ کیا۔ اس کے بعد ماؤنوازوں نے سابق ایم ایل سی کے چچا اوربھائی کے ساتھ مارپیٹ کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گیا: بہار میں انتہا پسندی سےمتاثر ہ ضلع گیا کے ڈمريا تھانہ علاقہ کے بودھی بیگہا گاؤں میں ممنوعہ نکسلی تنظیم ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے دہشت گردوں نے جنتا دل یو نائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق ایم ایل سی اور بی جے پی کے موجودہ لیڈر انوج کمار سنگھ کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Published: 28 Mar 2019, 1:09 PM IST

پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ تقریباً 50 کی تعداد میں ماؤنوازوں نے گزشتہ دیر رات بودھی بیگہا گاؤں میں واقع انوج کمار سنگھ کے گھر پر حملہ کیا ۔ اس کے بعد ماؤنوازوں نے سابق ایم ایل سی کے چچا اور بھائی کے ساتھ مارپیٹ کی اوراہل خانہ کے سبھی ممبروں کو گھر سے باہر نکال دیا۔ سبھی لوگوں کو گھر سے نکالنے کے بعد ماؤنوازوں نے دھماکہ کر کے گھر کو اڑا دیااور فرار ہو گئے ۔ واقعہ میں کسی جانی نقصان ہو نے کی اطلاع نہیں ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: 28 Mar 2019, 1:09 PM IST

خبروں کے مطابق اس حملے کے بعد انوج کمار سنگھ نے جانکاری دی ہے کہ ان کی فیملی کافی دنوں سے نکسلیوں کے نشانے پر تھی۔ بدھ کی دیر رات 50 کی تعداد میں نکسلی ان کے گھر پہنچے اور گھر کی دیکھ بھال کرنے والے انوج کے چچازاد بھائی کو گھر سے نکال کر ڈائنامائٹ لگا کر دھماکہ سے اڑا دیا۔ دھماکہ میں بی جے پی لیڈر کا گھر پوری طرح سے منہدم ہو گیا۔ دوسری جانب اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ انوج کمار سنگھ اپنے آبائی گھر پر واقعہ کے وقت موجود نہیں تھے۔ واقعہ کے وقت وہ گیا شہر میں تھے۔ اس سے قبل بھی گیا کے سونداہا گاؤں میں 16 مارچ کو نکسلیوں نے آئی ای ڈی سے ایک سرکاری اسکول کی بلڈنگ میں دھماکہ کیا تھا۔

Published: 28 Mar 2019, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Mar 2019, 1:09 PM IST