قومی خبریں

اسمبلی ضمنی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں پھیر بدل، 3 نئے کوآرڈینیٹر نامزد

اترپردیش میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مشغول بہوج سماج پارٹی (بی ایس پی) نے تنظیم ڈھانچے کو مضبوطی فرا ہم کرنے کے مقصد سے تین نئے کوآرڈینیٹر نامزد کئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: اترپردیش میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مشغول بہوج سماج پارٹی(بی ایس پی) نے تنظیم ڈھانچے کو مضبوطی فرا ہم کرنے کے مقصد سے تین نئے کوآرڈینیٹر نامزد کئے ہیں۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو پارٹی کے ریاستی دفتر میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے جائزہ کے لئے ذمہ داروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی اور برسراقتدار بی جے پی کے سازشوں سے محتاط ہوکر پوری سنجیدگی کے ساتھ انتخابات کی تیاریاں کرنے کی نصیحت دی۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر پارٹی سپریمو نے ریاستی صدر منقاد علی کے علاوہ سابق ریاستی صدر آر ایس کشواہا اور بھیم راؤ امبیڈکر کو اترپردیش کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ تینوں ریاست کا دورہ کر کے پارٹی کے زمینی حقائق کا اندازہ لگاتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے کر اس پر کام کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اب ایک ڈویژن میں ایک انچارج ہوگا۔ پہلے تین منڈلوں کا ایک زون انچارج ہوا کرتا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی ایس پی نے گذشتہ دنوں قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں تنہا انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کرتے ہوئے 11 امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کردیا تھا۔بی ایس پی کئی سالوں بعد ضمنی انتخاب لڑنے جارہی ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی نے ضمنی انتخابات کے لئے گھوسی سے قیوم انصاری، مانکپور سے راج نارائن نرالا، ہمیر پور سے نوشاد علی، زید پور سے اکھلیش امبیڈکر، بلہا سے رمیش گوتم، ٹونڈلہ سے سنیل کمار چتوڑ۔ لکھنؤ کینٹ سے ارون دویدی، پرتاپ گڑھ (صدر) سے رنجیت سنگھ پٹیل، رامپور سے زبیر مسعود خان اور کانپور سے دیوی پرساد تیواری اور امبیڈکر نگر سے راکیش پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined