قومی خبریں

ریلائنس کا سالانہ عام اجلاس آج، 5-جی کی شروعات جیسے کئی اہم اعلانات متوقع

ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کا 44 واں سالانہ جنرل اجلاس آج منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں ریلائنس جیو کے ذریعہ 5 جی خدمات کی شروعات جیسے کئی اہم اعلانات کی توقع کی جا رہی ہے

مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس
مکیش امبانی، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کا 44 واں سالانہ جنرل اجلاس (اے جی ایم) آج یعنی جمعرات کو منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران ریلائنس جیو کے ذریعہ 5 جی خدمات کی شروعات جیسے کئی اہم اعلانات کی توقع کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ جیو سمیت متعدد ٹیلی کام کمپنیوں کو ملک میں 5 جی خدمات کی آزمائش کے لئے محکمہ ٹیلی مواصلات کی اجازت مل گئی ہے۔ حال ہی میں جیو نے ممبئی میں 5 جی فیلڈ کا تجربہ کیا ہے۔ جلد ہی یہ ٹیسٹ دوسرے شہروں میں بھی کیا جائے گا۔ ریلائنس جیو کے سالانہ عام اجلاس میں اس کا اعلان ہو سکتا ہے۔ اے جی ایم آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگی۔

Published: undefined

ریلائنس کی اس ’اے جی ایم‘ پر اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی خصوصی نظر ہے۔ اس سالانہ عام اجلاس سے نہ صرف یہ معلوم ہوگا کہ ریلائنس نے گزشتہ مالی سال میں کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بلکہ اس سے یہ بھی معلوم ہوگا کہ ریلائنس نے اگلے سالوں میں کیا منصوبے بنائے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی اپنے تیل کے کاروبار کی 20 فیصد شراکت داری سعودی عرب کی کمپنی ارمکو کو فروخت کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ پچھلے دس سالوں کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو اے جی ایم کے بعد ریلائنس کے حصص مزید مستحکم ہو جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined