برازیل میں 24 گھنٹوں کے دوران 115228 نئے کیسز اور 2392 اموات درج

وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے 2392 افراد موت کے شکار ہوگئے، جس سے اموات کی تعداد 507109 ہوگئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ریو ڈی جنیرو: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 115228 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو وبائی مرض کے آغاز کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 18169881 ہوگئی۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے 2392 افراد موت کے شکار ہوگئے، جس سے اموات کی تعداد 507109 ہوگئی۔ وزارت کے مطابق اس بیماری سے 16.48 ملین سے زائد افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ کے بعد برازیل کورونا اموات کے معاملے میں دنیا کا دوسرا ملک ہے، جہاں 602000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال 11 مارچ کو کورونا کو عالمی وبائی مرض قرار دیا تھا۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں 179.33 ملین سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3.88 ملین سے زائد مریض فوت ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔