قومی خبریں

بہار: رضیہ سلطان نے تاریخ رقم کی، ڈی ایس پی بننے والی ریاست کی پہلی مسلم خاتون

بی پی ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی رضیہ سلطان فی الحال بجلی محکمہ میں اسسٹنٹ انجینیر کے عہدے پر فائز ہیں، مگر اب وہ جلد ہی خاکی وردی میں نظر آئیں گی

تصویر بشکریہ آج تک
تصویر بشکریہ آج تک 

پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن کے مشترکہ مقابلہ کے امتحان کے حال ہی میں نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس میں رضیہ سلطان نے کامیابی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ رضیہ سلطان ڈی ایس پی کے عہدے کے لئے منتخب ہونے والی ریاست کی پہلی مسلم خاتون ہیں۔ رضیہ نے یہ کارنامہ بی پی ایس سی امتحان کی اپنی پہلی کوشش میں ہی انجام دیا ہے۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

رضیہ فی الحال حکومت بہار کے محکمہ بجلی میں اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر فائز ہیں اور جلد ہی وہ خاکی وردی میں نظر آئیں گی۔ بی پی پی ایس سی کے امتحان میں 40 امیدواروں کا ڈی ایس پی کے طور پر انتخاب ہوا ہے، جس میں سے 4 مسلمان ہیں۔ رضیہ ان چار میں سے ایک ہیں۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

بی پی ایس سی کے امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد رضیہ سلطان نے جمعرات کے روز آج تک سے بات چیت کی اور اپنے کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالی۔ 27 سالہ رضیہ بنیادی طور پر بہار کے گوپال گنج ضلع کے ہتھوا کی رہائشی ہیں مگر انہوں نے ابتدائی تعلیم جھارکھنڈ کے بوکارو سے حاصل کی ہے۔ دراصل، ان کے والد محمد اسلم انصاری بوکارو اسٹیل پلانٹ میں اسٹینوگرافر کے طور پر کام کرتے تھے۔ سال 2016 میں ان کے والد کا انتقال ہو گیا، رضیہ کی والدہ اب بھی کوکارو میں ہی رہتی ہیں۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

رضیہ نے بتایا کہ چھ بہنوں اور ایک بھائی میں وہ سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پانچ بہنوں کی شادی ہو چکی ہے اور بھائی ایم بی اے کرنے کے بعد جھانسی میں ملازمت کر رہے ہیں۔ رضیہ کے مطابق سال 2009 میں بوکارو میں 10ویں اور پھر 2011 میں 12ویں پاس کرنے کے بعد وہ جودھپور چلی گئیں جہاں سے انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

رضیہ نے بتایا کہ بچپن سے اہی سول سروسز میں جانے کی ان کی دلچسپی تھی اور اس خواہش کو انہوں نے کبھی ختم نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے 2017 میں بہار حکومت میں بجلی محکمہ میں ملازمت اختیار کی اور ساتھ ہی بی پی ایس سی کی تیاری بھی کرتی رہیں۔ سال 2018 میں بی پی ایس سی کا ابتدائی امتحان دیا اور پھر 2019 میں مینز کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد انٹرویو دیا اور اب جاری کئے گئے نتائج میں ان کا انتخاب ہو گیا۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

رضیہ نے کہا کہ میں پولیس میں جانے کے لئے حوصلہ افزا ہوں۔ کئی مرتبہ لوگوں کو انصاف نہیں مل پاتا اور خاص طور پر خواتین اس سے محروم رہ جاتی ہیں۔ میں کوشش کروں کہ میرے دائرہ اختیار میں جو بھی جرائم کے واقعات ہوتے ہیں ان کی رپورٹنگ ہو۔ مسلمانوں کی تعلیم پر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام والدین کو اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلانی چاہئے۔ لڑکیوں سے میرا کہنا ہے کہ آپ کے راستے میں مشکلات آئیں گی مگر ہمت کبھی نہ ہاریں۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

برقع اور حجاب کے تعلق سے رضیہ نے کہا کہ مسلم خواتین کا برقع اور حجاب میں رہنا کوئی غلط بات نہیں ہے اور یہ کسی لڑکی کی تعلیم میں بندش نہیں ہوتا۔ اگر ہمیں لگتا ہے کہ کوئی کام کر سکتے ہیں تو اللہ حوصلہ بھی دیتا ہے۔

مسلمانوں میں کورونا ٹیکہ کاری کے تعلق سے خوف پر انہوں نے اپیل کی کہ لوگوں کو افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہئے اور ٹیکہ سبھی کو لگوانا چاہیئے۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Jun 2021, 11:59 AM IST