قومی خبریں

رام مندر: دسمبر میں مودی حکومت لائے گی آرڈیننس

وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد کا درجہ رکھنے والے وزیر نے وعدہ کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے بعد رام مندر تعمیرکا راستہ صاف ہو جائے گا: رام بھدرا چاریہ

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ایودھیا: چترکوٹ پیٹھا دھیشور سوامی رام بھدرا چاریہ نے دعوی کیا کہ 11 دسمبر کے بعد مرکزی حکومت رام مندر کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں آرڈیننس لائے گی۔

سوامی نے اتوار کو پانچ کوسی پریکرما پر واقع بڑا بھکت مال باغ میں منعقد دھرم سبھا میں کہا کہ 23 نومبر کو مرکز کے ایک سینئر وزیر سے ہماری بات ہوئی تھی۔ وزیر نے ان سے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ابھی انتخاب ہونے کی وجہ سے ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ 11 دسمبر کو ہم سبھی وزیر ایسا فیصلہ لینے جا رہے ہیں جس میں رام مندر تعمیرکا راستہ صاف ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا’’ رام مندر زمین کی تعمیرکی جدوجہد بہت پرانی ہے۔ سال 1984 سے میں اس تحریک کا حصہ رہا ہوں ۔ اس تحریک کو بڑے بڑے لوگوں نے شرکت کی ۔ان میں سے کئی نے دنیا کو الوداع بھی کہ دیا۔ اس تحریک کے روح رواں اشوک سنگھل بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ چھ دسمبر کے پہلے پہلے رام مندر معاملے پر کوئی فیصلہ آجائے گا لیکن اب ایسا نہیں لگ رہا ہے۔ انہوں نے دھرم سبھا میں آئے رام بھکتوں سے کہا جس وزیر سے ہماری بات چیت ہوئی ہے اس وزیر کا مقام وزیر اعظم کے بعد کا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہورہے 5اسمبلی انتخابات کے بعد ہم وزیراعظم سمیت مل کر بیٹھیں گے اور کوئی ایسا فیصلہ لینے جارہے ہیں جس میں رام مندر بن کر رہے گا۔ صرف سنت اپناآشییرواد قائم رکھیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined