قومی خبریں

رام مندر تعمیر: چندہ کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے والے 5 افراد کے خلاف کیس درج

ٹھگی کرنے والے گروپ کی خبر چندہ جمع کرنے والے اصل گروپ کو اس وقت لگی جب وہ چندہ لینے پہنچے اور لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے تو پہلے ہی چندہ دے دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پورے ملک میں رام مندر تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم رام مندر ٹرسٹ اور وی ایچ پی (وشو ہندو پریشد) کی مشترکہ کوششوں سے چل رہی ہے۔ کئی کروڑ روپے کا چندہ اب تک اکٹھا بھی کیا جا چکا ہے، لیکن اس درمیان چندہ کے نام پر دھوکہ دہی کی کئی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے ایودھیا سے ہی جڑا ہوا ہے جہاں چندہ کے نام پر لوگوں کو ٹھگنے کے الزام میں پولس نے پانچ لوگوں کے خلاف کیس درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ایودھیا میں کچھ لوگ خود کو ایک مقامی ادارہ کا رکن بتا کر عوام سے مبینہ طور پر رام مندر تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں پانچ لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ ان پانچ ملزمین میں سے ایک کا مجرمانہ ریکارڈ بھی بتایا گیا ہے اور پولس نے اسے گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ وی ایچ پی کے ضلع صدر کی تحریری شکایت کے بعد پولس نے پانچوں ملزمین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ معاملہ سنگڑھی تھانہ کے تحت کالا مندر علاقہ کا ہے جہاں فرضی ٹیم لوگوں سے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے پہنچی تھی۔ اس کی خبر چندہ جمع کرنے والے اصل گروپ کو اس وقت لگی جب وہ چندہ لینے پہنچے اور لوگوں نے بتایا کہ انھوں نے تو پہلے ہی چندہ دے دیا ہے۔ لوگوں کے ذریعہ دوبارہ پیسہ دینے سے منع کیے جانے کے بعد فرضی گروپ سے متعلق شکایت تھانہ میں کی گئی۔

Published: undefined

وی ایچ پی کے ایک افسر نے پولس کو بتایا کہ اس فرضی ادارہ کے اراکین نے چندہ دینے والوں کو فرضی رسیدیں بھی جاری کی تھیں، جب کہ رام مندر تعمیر کے لیے پیسے جمع کرنے کا اختیار انھیں ہے ہی نہیں۔ پولس نے ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 420، 467، 468 اور 471 کے تحت معاملہ درج کیا اور گرفتاری کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined