شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ویسٹ انڈیز کو کیا پست، ونڈے سیریز پر بنگلہ دیش کا قبضہ

بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے 25 رن پر چار وکٹ، شکیب نے 30 رن پر دو وکٹ اور مستفیض الرحمان نے 15 رن پر دو وکٹ لئے ۔ شکیب نے ناٹ آؤٹ 43 رن بھی بنائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ڈھاکہ: آف اسپنر مہدی حسن (25 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی، کپتان تمیم اقبال (50) کی نصف سنچری اور آل راونڈر شکیب الحسن (30 رن پر دو وکٹ، ناٹ آوٹ 43) کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو آج سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت کر ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش نے دو ون ڈے میچوں میں کامیابی کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ سپر لیگ میں 20 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 10 پوائنٹس ملتے ہیں۔

اپنے کئی ٹاپ کھلاڑیوں کے بغیر اس دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی مایوس کن کارکردگی مسلسل دوسرے میچ میں بھی جاری رہی۔ پہلے میچ میں چھ وکٹ سے شکست کھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے میچ میں 43.4 اوور میں صرف 148 رن پر سمٹ گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے رومین پاویل نے 66 گیندوں میں سب سے زیادہ 41 رن بنائے۔ کارن اوٹلی نے 24 اور این بونیر نے 20 رن کا تعاون دیا۔

بنگلہ دیش کی طرف سے مہدی حسن نے 25 رن پر چار وکٹ، شکیب نے 30 رن پر دو وکٹ اور مستفیض الرحمان نے 15 رن پر دو وکٹ لئے ۔بنگلہ دیش نے 33.2 اوورز میں تین وکٹوں پر 149 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔کپتان تمیم نے 76 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ شکیب نے 50 گیندوں پر ناٹ آوٹ 43 رنز میں چار چوکے لگائے۔ مہدی حسن کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


next