قومی خبریں

جے پور میں مہنگائی کے خلاف زبردست اجلاس کچھ گھنٹوں میں

مہنگائی کے خلاف اس اجلاس میں ملک کے ہر کونے سے لوگ آ رہے ہیں اور وہ یہاں پہنچ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ۔

تصویر بشکریہ کانگریس ٹویٹر ہینڈل
تصویر بشکریہ کانگریس ٹویٹر ہینڈل 

راجستھان کی راجدھانی میں اب سے کچھ گھنٹوں بعد مہنگائی کے خلاف ایک زبردست ’مہنگائی ہٹاؤ مہا ریلی‘ ہونے والی ہے۔ اس ریلی کا انعقاد چاہے حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کانگریس کر رہی ہو لیکن مہنگائی کے خلاف ہر شخص میں زبردست غصہ ہے چاہے اس کا تعلق کانگریس سے ہو یا نہ ہو۔

Published: undefined

کل کانگریس کے سینئر رہنماؤں نے جے پور میں واقع ودھیا نگر اسٹیڈئم کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی۔ مہنگائی کے خلاف اس اجلاس میں ملک کے ہر کونے سے لوگ آ رہے ہیں اور وہ یہاں پہنچ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں ۔

Published: undefined

واضح رہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے با وجو اور د ہندوستان میں پیٹرول پر ٹیکس کم کرنے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں فی لیٹر سو روپے کے قریب ہی ہیں ۔ واضح رہے یو پی اے کے دور میں جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں اس وقت ہندوستان میں تیل کی قیمتیں بہت کم تھیں اور اس وقت بی جے پی یو پی اے سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتی تھی لیکن اقتدار میں آنے کے بعد اس نے پوری طرح یو ٹرن لے لیا ہے۔ ادھر گھریلو گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ سبزیوں اور کھانا بنانے والے تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ عوام بڑھتی مہنگائی کو لے کر بہت پریشان ہے ۔

Published: undefined

مہنگائی کے خلاف جے پور میں ہونے والی آج کی ریلی کو لے کر عوام میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست غصہ ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined