قومی خبریں

'ترنگے کی توہین کرنے والے کو گرفتار کریں' وزیر اعظم مودی کے بیان پر راکیش ٹکیت کا ردعمل

ٹکیت نے کہا، پورا ملک ترنگے سے پیار کرتا ہے، جس نے اس کی توہین کی اسے گرفتار کیا جائے، حکومت اور کسانوں کی بات چیت پھر سے شروع کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا، بندوق کی نوک پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی

 راکیش ٹکیت، ترجمان بھارتیہ کسان یونین / UNI
راکیش ٹکیت، ترجمان بھارتیہ کسان یونین / UNI ASHISH KAR

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی توہین دیکھ کر ملک بہت غمزدہ ہوا ہے۔ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے وزیر اعظم مودی کے اس تبصرے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ٹکیت نے یہ سوال بھی پوچھا کہ آیا ترنگا صرف وزیر اعظم کا ہے؟

Published: 31 Jan 2021, 4:12 PM IST

راکیش ٹکیت نے کہا کہ پورا ملک ترنگے سے پیار کرتا ہے، جس نے ترنگے کی توہین کی ہے اسے گرفتار کیا جائے۔ زرعی قوانین پر حکومت اور کسانوں کے مابین بات چیت کا پھر سے آغاز کرنے کے سوال پر راکیش ٹکیت نے کہا کہ بندوق کی نوک پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

Published: 31 Jan 2021, 4:12 PM IST

خیال رہے کہ اتوار کو ’من کی بات‘ پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ رواں ماہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی توہین کی گئی جسے دیکھ کر ملک بہت غمزدہ ہوا۔ 26 جنوری کو کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران کچھ شرپسندوں نے لال قلعہ پر سکھوں کی مذہبی علامت ’نشان صاحب‘ کا پرچم اس جگہ پر لہرایا جہاں وزیر اعظم ہر سال یوم آزادی پر جھنڈا لہراتے ہیں۔

Published: 31 Jan 2021, 4:12 PM IST

اس کے جواب میں بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے پوچھا کہ کیا ترنگا صرف وزیر اعظم کا ہے؟ پورا ملک ترنگے سے پیار کرتا ہے، جس نے ترنگے کی توہین کی ہے پولیس اس کو گرفتار کرے۔ راکیش ٹکیت نے کہا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم کا احترام کرتے ہیں اور اس مسئلے کا حل بھی نکالا جانا چاہیے لیکن گن پوائنٹ پر بات چیت نہیں ہوگی، دباؤ میں آکر سمجھوتہ نہں کیا جائے گا۔ ہم بات چیت کریں گے لیکن حکومت ہم پر بات چیت کی کوئی شرط عائد نہ کرے۔

Published: 31 Jan 2021, 4:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہونے والی آل جماعتی اجلاس کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بات چیت کی پیش کش کی ہے وہ ابھی بھی برقرار ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ حکومت کسانوں کی کال پر ان سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Published: 31 Jan 2021, 4:12 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jan 2021, 4:12 PM IST