تصویرآئی اے این ایس
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جو روس کے دورے پر ہیں، نے منگل کو ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دفاعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میٹنگ کے دوران، جو فوجی-تکنیکی تعاون پر ہندوستان-روس بین حکومتی کمیشن کے 21ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، وزیر دفاع نے صدر پوتن کو وزیر اعظم نریندر مودی کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔
Published: undefined
راج ناتھ سنگھ نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری میں بے پناہ امکانات ہیں اور مشترکہ کوششیں شاندار نتائج کا باعث بنیں گی۔
Published: undefined
ملاقات کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ "ہمارے ممالک کے درمیان دوستی سب سے اونچے پہاڑ سے زیادہ بلند اور سمندرکی گہرائی سے زیادہ گہری ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ اپنے روسی دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined