قومی خبریں

راجستھان: حملے میں زخمی بجرنگ دل لیڈر بھرت راج ہلاک

بھرت راج اور اس کے ساتھیوں نے 2 ماہ قبل ساکت پورہ میں تقریبا ڈھائی بیگھہ زمین خریدی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے اس کو دھمکی دی تھی کہ یہ متنازعہ اراضی ہے اور اس پر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

کوٹہ: راجستھان میں کوٹہ کے کنہاڑی تھانہ علاقے میں ایک حملے میں زخمی ہونے والے بجرنگ دل کا لیڈر بھرتراج بالمیکی کی آج موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بھرتراج پر 18 نومبر کو کچھ لوگوں نے حملہ کیا تھا اور حملے کے دوران فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ اس حملے میں بھرت راج شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے کوٹا کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

خاندانی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بھرت راج بالمیکی اور اس کے کچھ ساتھیوں نے دو ماہ قبل تھانہ کنہاڑی علاقہ کے ساکت پورہ میں تقریباً ڈھائی بیگھہ زمین خریدی تھی، جس پر کچھ لوگوں نے اس کو دھمکی دی تھی کہ یہ متنازعہ اراضی ہے اور اس پر کوئی کام نہیں ہوسکتا ہے۔ اس معاملے کی شکایت کے بعد پولیس نے دھمکی دینے والے تمام افراد کو تھانے بلایا تھا۔

Published: undefined

بعد ازاں 18 نومبر کو جب بھرتراج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین پر گیا تھا، تو دو لوگوں نے بھرتراج پر پستول سے فائرنگ کردی اور اس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس سے اس کے جسم کے کئی حصے کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ زخمی بھرتراج کو کوٹہ کے ایم بی ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج اس نے دم توڑ دیا۔ ابھی تک اس معاملے میں کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined