قومی خبریں

مسجدوں کے لاؤڈاسپیکر ہٹانے پر یوگی حکومت کا شکریہ، کاش مہاراشٹر میں بھی کوئی یوگی ہوتا! راج ٹھاکرے

راج ٹھاکرے نے کہا کہ بدقسمتی سے مہاراشٹر میں کوئی ’یوگی‘ نہیں ہے بلکہ یہاں تو ’بھوگی‘ (برے لوگ) رہتے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے کہا، انہوں نے دیوی جگدمبا سے دعا کی ہے کہ مہاراشٹر میں بھی بہتر ماحول بنا رہے۔

راج ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
راج ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے جمعرات کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاست کے تمام مذہبی مقامات بالخصوص مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے پر مبارک باد پیش کی۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ میں مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لئے یوگی حکومت کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور میں ان کا مشکور ہوں۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مہاراشٹر میں کوئی ’یوگی‘ نہیں ہے بلکہ یہاں تو ’بھوگی‘ (برے لوگ) رہتے ہیں۔ راج ٹھاکرے نے کہا، انہوں نے دیوی جگدمبا سے دعا کی ہے کہ مہاراشٹر میں بھی بہتر ماحول بنا رہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اس مہینے کی شروعات میں ایم این ایس کے سربراہ نے تمام مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لئے تحریک شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسجدوں سے لاؤڈ اسپیکر کو ہٹایا جائے، ورنہ ان کے کارکنان ہر مسجد کے سامنے جا کر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے تیز آواز میں ہنومان چالیسہ بجائیں گے۔

Published: undefined

ادھر، یوپی میں رضاکارانہ طور پر ریاستی حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر اتارے جا رہے ہیں یا ان کی آواز کم کی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تمام مذاہب کے لوگ خود مندروں اور مساجد میں نصب اضافی لاؤڈ سپیکر اتار رہے ہیں۔ ساتھ ہی لاؤڈ سپیکر کی آواز معیار کے مطابق کم ہو رہی ہے۔

Published: undefined

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (نظم و نسق) پرشانت کمار نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ریاست میں کارروائی کرتے ہوئے مذہبی مقامات سے اب تک 6031 لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیئے گئے ہیں، جبکہ 29674 لاؤڈ اسپیکروں کی آواز کو کم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں مذہبی رہنماؤں اور تمام مذاہب کے لوگوں کا بھرپور تعاون حاصل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined