ویڈیو گریب
جون مہینے کی شروعات ہو چکی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں مانسون پہنچ چکا ہے جبکہ کئی علاقوں میں شدید گرمی کا قہر اب بھی جاری ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے راجستھان، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں آج موسم بدلنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ کئی جگہوں پر آندھی کے ساتھ بجلی گرنے اور شدید بارش کا امکان ہے۔ وہیں مانسون پہنچنے سے پہلے ہی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں بارش سے متعلق واقعات میں کم سے کم 32 لوگوں کی جان جانے کی اطلاع ہے۔
Published: undefined
شمالی بنگال اور میگھالیہ پر بنے کم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے آسام، میزورم، میگھالیہ، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور مغربی بنگال میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ سیلاب، زمین کھسکنے اور مکانوں ہوٹلوں کے منہدم ہونے کی وجہ سے کئی لوگ مارے گئے ہیں اور کئی اب بھی لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
آسام میں زوردار بارش کے سبب کم سے کم 9 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ لکھیم پور ضلع میں رنگا ندی ڈیم سے زیادہ پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے دو لوگوں کی جان گئی ہے۔ گوہاٹی میں تین بچوں سمیت پانچ کی موت ہوئی ہے۔ بونڈا علاقے میں زمین کھسکنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی ہے۔ علاقائی موسم سائنس مرکز کے مطابق ریاست کے مغربی حصہ میں تین ضلعوں میں ریڈ الرٹ ہے اور آٹھ دیگر ضلعوں میں آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں اروناچل پردیش میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ہائی وے سے ہی ایک کار بہہ گئی جس میں کم سے کم 7 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ایسٹ کامینگ ضلع میں این ایچ-13 پر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کار بہہ گئی۔ دوسری طرف میگھالیہ میں تین بچوں سمیت کم سے کم سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ چیراپونجی اور ماسنرام میں ایک دن میں ہی 47 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ ناگالینڈ کے چوموکیدیما میں سڑک پر چٹان گرنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ میزورم میں گھر اور ہوٹل منہدم ہونے کی وجہ سے کم سے کم 6 لوگوں کی جان چلی گئی۔
Published: undefined
کرناٹک میں بھی پری مانسون کی بارش نے 125 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے ریاست میں انتہائی پری مانسون کی بارش کی وجہ سے 71 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ ریاست میں عام طور پر مئی میں 74 ملی میٹر بارش ہوتی ہے لیکن حقیقی بارش 219 ملی میٹر ہوئی جو اوسط معمول کی بارش سے 197 فیصد زیادہ ہے۔
Published: undefined
راجدھانی دہلی کے موسم کی بات کی جائے تو محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں اتوار کو جزوی طور سے بادل چھائے رہیں گے۔ تیز ہوا، آندھی اور گرج کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے جھونکے کے ساتھ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس دوران تھوڑے وقت کے لیے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی بھی چل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined