امریکہ و اسرائیل پر امن مظاہروں کو پرتشدد بنانے کی کوشش میں مصروف : ایران
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا یہ سب کچھ امریکی و اسرائیلی بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ مظاہرین کو بھڑکانے کے لیے براہ راست کوششیں کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل ایران میں احتجاج جاری رکھنے کے لیے مداخلت کر رہا ہے۔ بلکہ ان پرتشدد مظاہروں کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات لبنان کے دورے کے موقع پر امریکہ و اسرائیل کے حالیہ بیانات اور مظاہرین کو دی جانے والی ہلہ شیری کے حوالے سے کہی ہے۔
تاہم انہوں نے ان امریکی دھمکیوں کو یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ مظاہرین کی گرفتاری کے باعث کوئی غیر ملکی فوجی مداخلت ہو سکتی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا یہ سب کچھ امریکی و اسرائیلی بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ مظاہرین کو بھڑکانے کے لیے براہ راست کوششیں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کیا امریکی فوج ایران میں اترنے کی غلطی کر سکتی ہے؟
عباس عراقچی نے کہا حقیقت یہ ہے کہ امریکہ و اسرائیل پر امن احتجاج کو پرتشدد بنانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ امریکی فوجی مداخلت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں یقین ہے کہ اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ وہ اپنے پچھلے حملوں کی ناکامیوں کے بعد سبق سیکھ چکے ہوں گے۔ ( بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔