فائرنگ نے ایک بار پھر امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا، فائرنگ میں ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک
امریکی ریاست مسی سپی میں بڑے پیمانے پر فائرنگ ہوئی ۔ اس سے قبل گزشتہ سال دس اکتوبر کوبھی بڑے پیمانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مشرقی مسی سپی میں ہونے والی فائرنگ میں ایک بچے سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات مسی سپی میں تین مختلف مقامات پر ہوئے۔ کلے کاؤنٹی کے شیرف ایڈی اسکاٹ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اگرچہ ا سکاٹ نے اپنی پوسٹ میں متاثرین کی صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا، ڈبلیو ٹی وی اے نے اطلاع دی کہ فائرنگ میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔
اسکاٹ نے بعد میں ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ واقعات الاباما کی سرحد کے قریب واقع قصبے ویسٹ پوائنٹ میں اور اس کے آس پاس پیش آئے۔ تشدد نے کئی بے گناہ لوگوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد از جلد اپ ڈیٹ جاری کریں گے۔
غور طلب ہے کہ اس سے قبل مسی سپی میں 10 اکتوبر 2025 کو بڑے پیمانے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں چار افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے۔ یہ فائرنگ لیلینڈ کے ایک ہائی اسکول میں فٹ بال کے کھیل کے فوراً بعد ہوئی۔ مزید برآں، 2024 میں، مسی سپی میں ریکارڈ 24 بڑے پیمانے پر فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔