قومی خبریں

مہاراشٹر: زہریلا کھانا کھلانے والی عورت گرفتار

18 جون کو سبھاش مانے نے ایک پارٹی کی تھی، کھانا کھانے کے بعد کئی لوگوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور پھر اچانک قے کرنے لگے، زہریلی خوراک سے 5 لوگوں کی موت اوت 120 لوگ بیمار ہوگئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کھانے میں زہر ملانے والی عورت گرفتار

مہاراشٹر پولس نے رائے گڑھ ضلع سے ایک عورت کو کھانے میں زہر ملا کر 5 رشتہ داروں کو قتل کرنے کے الزام گرفتار کیا ہے، پولس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے کہ اس کی سیاہ جلد ( کالے) ہونے کے سبب اس کو تانے ملتے تھے ، اسی کو لے کر وہ ذہنی تناؤ میں تھی ، بدلہ لینے کے لئے اس واقعہ کو انجام دیا۔

Published: undefined

رائے گڑھ کے پولس سپرنٹنڈنٹ انل پراسكر نے بتایا کہ ملزم خاتوں نے 18 جون کو كھالاپور تحصیل کے مہاڑگاؤں میں اپنے ایک رشتہ دار سبھاش مانے کے یہاں ہوئی پارٹی میں دال بنائی اور اس میں جیوتی نے زہریلی دوا ملا دی تھی، اس نے ایک بالٹی میں دال نکال کر زہریلی دوا ملائی تھی۔ اس کے بعد اس نے اپنی دونوں نند، سبھاش کی بیوی اور بیٹی کو دال کھانے کے لئے نکال کر دی تھی، وہ اپنے شوہر، ساس اور سبھاش مانے کو دال نہیں کلا پائی کیونکہ وہ پہلے ہی کھانا کھا چکے تھے، اس کے علاوہ دال کھانے کے بعد 7 سے 13 سال کی عمر کے درمیان 4 بچے اور 53 سال کے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی، مرنے والوں میں ملزم خواتین کے دو رشتہ دار بھی شامل تھے۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق، 18 جون کو سبھاش مانے نے مہاڑ گاؤں میں اپنے نئے گھر میں شفٹ ہونے سے قبل امن کے لئے پوجا رکھی تھی اور پھر بھنڈارا (دعوت)کرایا تھا، بھنڈارے کا کھانا کھانے کے بعد کئی لوگوں نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور پھر اچانک قے کرنے لگے، ان لوگوں کو قریبی پرائیویٹ کلینک اور ہسپتال لے جایا گیا۔ زہریلا کھانا ہونے کے سب لوگ بیمار پڑ گئے تھے ، اہریلا کھانے کی وجہ 5 لوگوں کی موت واقع ہو گئی تھی جبکہ 120 لوگ بیمارہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ