قومی خبریں

’تمل تاریخ و ثقافت کی حفاظت ضروری‘ جلی کٹّو کا لطف اٹھانے کے بعد راہل گاندھی کا بیان

راہل گاندھی نے یہ بیان مدورائی کے اونیاپورم میں دیا جہاں وہ پونگل کے تہوار کے دوران منعقد ہونے والے روایتی کھیل ’جلی کٹّو‘ کا لطف لینے پہنچے تھے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

چنئی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ان لوگوں کو انتباہ دیا جو تمل ثقافت پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تمل کلچر ختم ہو جائے گا، وہ غلط ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ بیان مدورائی کے اونیاپورم میں دیا جہاں وہ پونگل کے تہوار کے دوران منعقد ہونے والے روایتی کھیل ’جلی کٹّو‘ کا لطف لینے پہنچے تھے۔

Published: 14 Jan 2021, 4:40 PM IST

مقامِ تقریب پر ایک مختصر تقریر کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو پیغام دینے آئے ہیں جو کہتے ہیں کہ تمل ثقافت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمل ثقافت اور تاریخ کو دیکھنا ایک شاندار تجربہ ہے۔ انہوں نے تقریب کو منظم طریقہ سے منعقد کرنے اور سلامتی کا خیال رکھنے پر جلی کٹو کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

Published: 14 Jan 2021, 4:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ انہیں تمل ناڈو کے لوگوں سے بہت پیار ملا ہے۔ تمل تاریخ اور ثقافت کی حفاظت کی جائے گی اور وہ اسے جاننے کے لئے آئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو ’ہیپی پونگل‘ کہہ کر مبارک باد پیش کی۔ راہل گاندھی کے ساتھ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر کے ایس الاگری اور ڈی ایم کے یوتھ ونگ کے سکریٹری ادے ندھی اسٹالن نے بھی جلی کٹو تقریب کا لطف اٹھایا۔

Published: 14 Jan 2021, 4:40 PM IST

راہل-پرینکا نے ملک کے شہریوں کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی

قبل ازیں، راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مکر سنکرانتی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑ رہے کسانوں اور مزدوروں کو انصاف ملے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’فصلوں کی کٹائی کا وقت خوشی اور جشن کا موقع ہے۔ سبھی کو مکرسنکرانتی ، پونگل، بیہو اور اترائن کی مبارکباد۔ اپنے حقوق کے لئے طاقتور لوگوں کے خلاف لڑ رہے کسانوں اور مزدوروں کے لئے خصوصی دعائیں اور مبارکباد‘‘۔

Published: 14 Jan 2021, 4:40 PM IST

پرینکا گاندھی نے کہا ’’ملک کے تمام شہریوں کو مکرسنکرانتی، پونگل اور بیہو کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ فصلوں سے منسلک ان تہواروں کے جوش و خروش کے بیچ ایشور سے دعا ہے کہ فصل اگانے والے کسانوں کو انصاف ملے۔

Published: 14 Jan 2021, 4:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Jan 2021, 4:40 PM IST