بریکنگ نیوز: کسان تحریک اور زرعی قوانین پر سپریم کورٹ کی کمیٹی سے علاحدہ ہوئے بھوپندر سنگھ مان

کسان تحریک پر سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی سے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر اور کل ہند کسان تال میل کمیٹی کے صدر بھوپندر سنگھ مان نے خود کو علاحدہ کر لیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کسان تحریک پر سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی چار رکنی کمیٹی سے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر اور کل ہند کسان تال میل کمیٹی کے صدر بھوپندر سنگھ مان نے خود کو علاحدہ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ بھوپندر سنگھ مان کے نام پر شروع سے ہی تنازعہ ہو رہا تھا۔ تحریک چلا رہے کسانوں کا کہنا تھا کہ بھوپندر سنگھ مان پہلے ہی تینوں زرعی قوانین کی حمایت کر چکے ہیں، ایسے حالات میں ان کا اس معاملہ میں رپورٹ پیش کرنا غیر جانبدار نہیں ہوگا۔ کسانوں نے کمیٹی دیگر تین ارکان کی بھی یہ کہہ کر مخالفت کی ہے کہ وہ بھی زرعی قوانین کے حق میں اپنی رائے دے چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Jan 2021, 2:43 PM