
راہل گاندھی / ویڈیو گریب
دبئی میں جاری ایئر شو کے دوران ہندوستان کا جنگی طیارہ تیجس اچانک زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں تیجس طیارہ اڑا رہے پائلٹ کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ تیجس ہندوستان کا پہلا سودیشی جنگی طیارہ ہے۔ اس حادثہ پر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے انتہائی غم و اندوہ ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’دبئی ایئر شو میں تیجس کریش ہو گیا۔ حادثہ میں ہماری فضائیہ کے بہادر پائلٹ کی موت پر غمزدہ ہوں۔ ان کے کنبہ کے تئیں میری ہمدردی۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’پورا ملک ان کی بے خوفی اور خدمت کے اعتراف میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ تیجس حادثہ کے بعد دبئی ایئر شو کو روک دیا گیا ہے۔ فضائیہ نے اس معاملے میں کورٹ آف انکوائری تشکیل دی ہے، جو کہ حادثہ کی وجہ کا پتہ لگائے گا۔ اس حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گرتا نظر آ رہا ہے۔ زمین پر گرنے کے ساتھ ہی تیز آواز ہوتی ہے اور طیارہ میں آگ لگ جاتی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
Published: undefined
اس حادثہ کے تعلق سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تیجس طیارہ کا پائلٹ ہوا میں کرتب دکھا رہا تھا اور اچانک توازن بگڑنے سے یہ حادثہ ہو گیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید ایندھن کے رساؤ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں ہندوستانی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک تیجس طیارہ دبئی ایئر شو-25 میں حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ حادثہ کے بارے میں حقائق کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ جیسے ہی تفصیلات سامنے آئیں گی، مطلع کیا جائے گا۔ سبھی جانکاریاں صرف تصدیق کے بعد ہی جاری کی جائیں گی۔ فضائیہ نے یہ بھی بتایا کہ حادثہ میں پائلٹ کو سنگین چوٹیں آئیں، جس سے ان کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined