قومی خبریں

راہل گاندھی نے وائناڈ میں کسان کی خودکشی پر وَزیر اعلیٰ وجین کو لکھا خط، معاشی مدد کا مطالبہ

وائناڈ میں کسان کی خودکشی کو لے کر راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک کسان کی خودکشی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ وائناڈ میں قرض ادا نہیں کرنے کے سبب کئی کسانوں نے خودکشی کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر راہل گاندھی آئندہ ہفتہ اپنے پارلیمانی حلقہ کیرالہ کے وائناڈ جانے والے ہیں اور اس سے پہلے جمعہ کو انھوں نے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو خط لکھ کر خودکشی کرنے والے ایک کسان کی فیملی کو معاشی مدد مہیا کرانے کی گزارش کی۔ کسان نے مبینہ طور پر قرض نہ ادا کر پانے کے سبب خودکشی کی۔ وائناڈ لوک سبھا سیٹ جیتنے والے کانگریس صدر نے ریاستی حکومت سے اس واقعہ کی جانچ کرانے کے لیے بھی کہا۔

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

راہل گاندھی نے اپنے خط میں پینارائی وجین کو لکھا ہے کہ ’’وائناڈ علاقہ کی پناماران پنچایت کے نیرورم گاؤں میں کسان وی ڈی دنیش کمار کی خودکشی کے بارے میں جان کر میں غمزدہ ہوں۔‘‘ کہا جا رہا ہے کہ کسان نے قرض ادا نہ کر پانے کے سبب اپنی جان کی قربانی دے دی۔

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کسان کی بیوی سے فون پر بات بھی کی اور اس کے بعد ہی وزیر اعلیٰ کو خط لکھا۔ خط میں راہل لکھتے ہیں کہ ’’مجھے پتہ چلا کہ خاتون کا شوہر قرض ادا کرنے میں اہل نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ زبردست تناؤ میں تھا۔ تناؤ نے اسے خودکشی کی طرف ڈھکیل دیا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ پولس دنیش کمار کی موت کی وجہ زہریلی اشیا کھا لینا بتائی ہے۔

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

راہل گاندھی نے پینارائی وجین کو لکھے تفصیلی خط میں یہ بھی لکھا کہ ’’کمار کا معاملہ کوئی واحد معاملہ نہیں ہے۔ وائناڈ میں کسانوں کی خودکشی کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ پریشان کرنے والی بات یہ ہے کہ کیرالہ حکومت جب قرض ادا کرنے کا دباؤ ڈالنے پر پابندی کا اعلان 31 دسمبر تک کے لے کر چکی ہے، تب بھی قرض وصولی ایجنٹوں کے ذریعہ کسانوں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، ان کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

راہل گاندھی نے خط میں آگے لکھا ہے کہ ’’میں کیرالہ کے کسانوں کے اس سنگین مسئلہ کے ٹھوس، طویل مدتی حل تلاش کرنے میں پوری مدد اور تعاون کرنے کی پیشکش کرتا ہوں اور یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ کیرالہ میں رہ رہا ہر کسان اپنی زندگی عزت کے ساتھ جیے۔‘‘

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے راہل گاندھی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے ضلع مجسٹریٹ سے معاملے کی جانچ کر کے حکومت کے پاس ایک تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ آگے کی کارروائی کی جا سکے۔ رپورٹ آنے کے بعد معاشی مدد دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

واضح رہے کہ راہل گاندھی کو ائناڈ سیٹ پر 431770 ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے جیت ملی ہے۔ کانگریس سربراہ نے اپنے نزدیکی حریف سی پی آئی ایم لیڈر پی پی سنیر کو شکست دیا۔ سنیر کو 274597 ووٹ ملے جب کہ راہل گاندھی کو کل 706367 ووٹ ملے۔ راہل گاندھی وائناڈ کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرنے 7 جون کو وائناڈ جائیں گے اور 8 جون کو بھی وہ وائناڈ میں کافی وقت گزاریں گے۔

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Jun 2019, 1:10 PM IST