کانگریس پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیرونی دورے کے تحت کانگریس صدر راہل گاندھی سوموار کو بحرین پہنچے۔ راہل گاندھی کے وہاں پہنچنے کے ساتھ ہی ہوائی اڈے پر کافی بھیڑ جمع ہو گئی ۔ لوگ ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے کافی بے چین نظر آر رہے تھے۔ کافی مشقت کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے راہل گاندھی کو ہوائی اڈے سے باہر نکالا۔
دریں اثنا کانگریس نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ راہل گاندھی کا بحرین میں شاندار استقبال کیا گیا ۔ وہ بحرین میں مقیم ہندوستانیوں کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔
Published: 08 Jan 2018, 1:19 PM IST
خبروں کے مطابق راہل گاندھی کے بحرین پہنچنے سے پہلے ہی کافی لوگ ان کے استقبال کے لئے جمع تھے۔ کچھ لوگوں نے زور شور سے نعرے لگا کران کا استقبال کیا۔ اس کے بعد راہل گاندھی ایئر پورٹ لابی میں پہنچے تو ان سے ملنے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لئے لوگوں میں ہوڑ مچ گئی۔ دریں اثنا راہل گاندھی کے ساتھ موجود سیکورٹی اہلکاروں کو انہیں وہاں سے نکالنے میں کافی مشقت کرنی پڑی۔
Published: 08 Jan 2018, 1:19 PM IST
ہوائی اڈے پر راہل گاندھی کے استقبال کے لئے ’گلوبل آرگینائزیشن آف پیپلز آ ف انڈین اوریجن‘ یعنی جی او پی آئی او کے ارکان بھی موجود تھے۔
Published: 08 Jan 2018, 1:19 PM IST
بحرین روانہ ہونے سےپہلے راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ’’ این آر آئی ہماری طاقت کے نمائند گان ہیں اور دنیا میں ہمارے سفیر ہو تے ہیں۔ میں اپنے ملک کے لوگوں سے ملنے کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘
Published: 08 Jan 2018, 1:19 PM IST
اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی اس دورے میں بحرین کے شہزادے خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے بھی مل سکتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں تقریباً 35 لاکھ ہندوستانی مقیم ہیں۔ کانگریس ان لوگوں تک پہنچ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خبروں کے مطابق راہل گاندھی کے اعزاز میں بحرین کے شہزادہ نے ظہرانہ کا اہتمام کیا ہے۔ علاوہ ازیں راہل گاندھی بحرین میں ہندوستانی نژاد کے کاروباریوں اور تاجروں سے ملاقات کریں گے۔
Published: 08 Jan 2018, 1:19 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Jan 2018, 1:19 PM IST