
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر راہل اور پرینکا گاندھی / آئی اے این ایس
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایوانِ زیریں میں فضائی آلودگی کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پر مثبت بحث ہونی چاہیے۔ اس معاملے میں پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا کے سامنے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سمیت سبھی لوگ اس معاملے میں بحث کے لیے متفق ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ اس معاملے میں سبھی متفق تھے۔ حکومت نے بھی کہا ہے کہ وہ بحث کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایک ایکشن پلان بنایا جانا چاہیے۔ اب یہ بہت ہو گیا ہے، کیونکہ آلودگی لگاتار بڑھ رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جب ہم الگ الگ موضوع پر بحث کرتے ہیں، تو اس پر بھی بحث ہونیچ اہیے۔ اس سے کچھ ٹھوس نکلنا چاہیے۔ اچھا ہوگا اگر حکومت ایک ایکشن پلان بنا کر اسے نافذ کرے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے بھی پارلیمنٹ احاطہ میں میڈیا سے آلودگی معاملے پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے ایوان میں آلودگی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس پر سبھی پارٹیاں متفق ہو سکتی ہیں، کیونکہ اس سے بچے متاثر ہوتے ہیں اور لوگ کینسر جیسی بیماریوں سے متاثر ہوتے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے مشورہ دیا ہے، اس پر سبھی کے اتفاق سے بحث ہونی چاہیے، نہ کہ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا کھیل ہو۔ اس میں ماہرین کی رائے شامل ہو تاکہ ملک کو دکھایا جا سکے کہ ہم متحد ہو کر کام کر سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کے دوران انھوں نے ایس آئی آر اور وندے ماترم پر ہوئی بحث کا بھی ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے پارلیمنٹ میں ہوئی ’وندے ماترم‘ اور ’ایس آئی آر‘ پر بحث میں برسراقتدار طبقہ کی دھجیاں اڑا دیں۔ امت شاہ ایوان میں ذہنی طور پر ڈسٹرب تھے، بہت دباؤ میں تھے۔ انھوں نے ایوان میں گالی تک دے دی۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’امت شاہ کے ڈسٹرب ہونے کے پیچھے وجہ یہ ہے کہ وہ اور ان کا پورا سسٹم ’ووٹ چوری‘ میں شامل تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined