قومی خبریں

جلیانوالہ باغ سانحہ: آزادی کی قیمت بھلائی نہیں جا سکتی، صد سالہ برسی پر راہل کا پیغام

کانگریس صدر راہل گاندھی جلیانوالہ باغ قتل عام کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر ہفتہ کو اس سانحہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی 

سو سال پہلے آج ہی کےدن یعنی 13 اپریل 1919 کوامرتسر کے جلیانوالہ باغ میں پرامن طریقے سے ایک اجتماع کر رہے ہزاروں ہندوستانیوں پر برطانوی افسر بریگیڈیئر جنرل ریجنالڈ ڈائر اور لیفٹیننٹ گورنر مائیکل او ڈائر نے گولياں چلوائی تھیں۔ اس واقعہ میں ہزاروں لوگ شہید ہوگئے تھے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی جلیانوالہ باغ قتل عام کے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر ہفتہ کو اس سانحہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے پنجاب میں امرتسر کے جلیانوالہ باغ میں واقع یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کی اور اس موقع پر راہل گاندھی کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ اور وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی موجود تھے۔ راہل گاندھی جمعہ کے روز ہی امرتسر پہنچ گئے تھے اور ہفتہ کو جلیانوالا باغ یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے میموریل کی ویزیٹر بک میں پیغام لکھا، ’’آزادی کے لئے جو قیمت چکائی گئی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ہم ہندوستان کے ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔‘‘ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے جمعہ کی رات امرتسر میں واقع سورن مندر کے بھی درشن کیے۔

Published: undefined

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی

صدر رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مختلف پارٹی کے لیڈروں نےبھی جلیانوالا باغ قتل عام پر شہیدوں کو یاد کیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرڈومینک آکسویتھ بھی ہفتہ کے روز جلیانوالاباغ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پہنچے۔ انہوں نے ویزیٹر بک میں لکھا، ’’آج سے 100 سال پہلے کا جلیانوالا باغ واقعہ برطانوی تاریخ کا ایک شرمناک واقعہ ہے۔ جو کچھ بھی ہوا اور اس سے پیدا ہونے والی تکلیف کا ہمیں افسوس ہے۔‘‘

Published: undefined

تاریخ میں درج اس المناک سانحہ پر پنجاب حکومت کی جانب سے کئی تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ جمعہ کی شام وزیر اعلیٰ اور گورنر وی پی سنگھ بدنور نے کینڈل لائٹ مارچ میں حصہ لیا۔ وی پی سنگھ نے اس واقعہ کو ہندوستان کی تاریخ کا ایک تکلیف دہ باب قرار دیا۔ واضح رہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم ٹریزا مے نے جلیانوالا باغ سانحہ کی 100 ویں برسی سے قبل بدھ کو اسے برطانوی تاریخ میں ’شرم سار کرنے والا داغ‘ قرار دیا لیکن انہوں نے اس حوالہ سے رسمی طور پر معذرت نہیں کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined