قومی خبریں

دہلی تشدد: شمال مشرقی دہلی کے فساد متاثرین سے راہل گاندھی کی ملاقات

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز شمال مشرقی دلی کے برج پوری علاقے کا دورہ کیا اور حال ہی میں ہوئے فساد کے متاثرین سے مل کر ان کے دکھ درد کے بارے میں معلومات حاصل کیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز شمال مشرقی دلی کے برج پوری علاقے کا دورہ کیا اور حال ہی میں ہوئے فساد کے متاثرین سے مل کر ان کے دکھ درد کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

Published: 04 Mar 2020, 7:30 PM IST

راہل گاندھی کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ تشدد زدہ علاقے برج پوری پہنچے اور تشدد میں جلائے گئے گھروں، اسکولوں، دکانوں وغیرہ کا دورہ کیا ۔ علاقے میں آگ زنی کے سبب جل کر خاک ہوئے اسکول کی عمارت کی حالت دیکھتے ہوئے راہل گاندھی نے جذباتی ہوکر کہا کہ ’’یہ اسکول دلی کا مستقبل ہے اور نفرت اور تشدد نے اسے برباد کردیا۔ اسکولوں میں ملک کا مستقبل ہے لیکن تشدد زدہ علاقوں میں اسکولوں کو نفرت اور تشدد نے جلاکر خاک کردیا ہے۔ اس تشدد سے مادر وطن کا بھلا نہیں ہوسکتا۔ اس کے لئے سب کو مل کر رہنا اور کام کرنا ہے‘‘۔

Published: 04 Mar 2020, 7:30 PM IST

انہیں بتایا گیا کہ اس اسکول کا استعمال تشدد بھڑکانے کے لئے کیا گیا اور ہم آہنگی کا ماحول خراب کرنے میں مصروف ہزاروں فسادیوں نے اس اسکول میں کئی گھنٹوں تک قبضہ کیا اور تشدد کو انجام دیا۔ فسادیوں نے اسکول کو بھی تہس نہس کردیا اور اس کے کئی کمروں کو آگ کے حوالے کردیا تھا۔

Published: 04 Mar 2020, 7:30 PM IST

راہل گاندھی نے کہا کہ راجدھانی میں ہوئے تشدد سے دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ ہندوستان کو تقسیم کیا جارہا ہے لیکن اسے نفرت کی آگ میں جھوکنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ملک کو مل کر ہی آگے بڑھایا جاسکتا ہے کیونکہ نفرت اور تشدد سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ تشدد اور نفرت تقسیم کرتے ہیں اور یہ ترقی کے دشمن ہیں۔

Published: 04 Mar 2020, 7:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Mar 2020, 7:30 PM IST