قومی خبریں

ریلوے کی نجکاری کر غریبوں کا آخری سہَارا بھی چھین رہی مودی حکومت: راہل گاندھی

مودی حکومت ملک کی لائف لائن کہے جانے والے ریلوے میں بھی نجکاری کی طرف قدم بڑھا چکی ہے۔ حکومت نے اس کے لیے 109 جوڑی ٹرینوں کے لیے پروپوزل مانگا ہے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی 

اپنی پہلی مدت کار سے ہی مودی حکومت نجکاری کی راہ پر گامزن ہے۔ کئی بڑی سرکاری کمپنیوں کی نجکاری ہو چکی ہے اور کئی قطار میں ہیں۔ یہاں تک کہ مودی حکومت ملک کی لائف لائن کہے جانے والے ریلوے میں بھی نجکاری کی طرف قدم بڑھا چکی ہے۔ حکومت نے اس کے لیے 109 جوڑی ٹرینوں کے لیے پروپوزل مانگا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ریل غریبوں کی واحد لائف لائن ہے اور حکومت ان سے یہ بھی چھین رہی ہے۔ جو چھیننا ہے چھینیے، لیکن یاد رہے، ملک کے عوام اس کا سخت جواب دیں گے۔

Published: 02 Jul 2020, 5:11 PM IST

قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت کافی وقت سے ریلوے میں نجکاری کے لیے کام کر رہی ہے۔ فی الحال ملک میں 3 جوڑی نجی ٹرینیں چل رہی ہیں۔ اب وزارت ریل نے 109 جوڑی پرائیویٹ ٹرینیں چلانے کے لیے 'ریکویسٹ فار کوالیفکیشن' (آر ایف کیو) مانگا ہے۔

Published: 02 Jul 2020, 5:11 PM IST

اس سے قبل بھی مرکزی حکومت کی جانب سے کچھ سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے کی کوشش کی گئی جس پر راہل گاندھی اکثر حملہ آور رہے ہیں۔ پھر چاہے ریلوے ہو یا پھر پہلے ائیر انڈیا کو فروخت کرنے کی بات ہو۔ راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے دیگر لیڈروں اور اپوزیشن پارٹیوں نے بھی مودی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

Published: 02 Jul 2020, 5:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Jul 2020, 5:11 PM IST