ویڈیو گریب
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر کانگریس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی دونوں نے ویر بھومی، جو راجیو گاندھی کی سمادھی ہے، جا کر گلہائے عقیدت پیش کیے اور ان کی ملک کی ترقی میں نمایاں خدمات کو یاد کیا۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ راجیو گاندھی نے اپنی زندگی ملک کے لیے وقف کر دی اور ان کی دوراندیشی نے ہندوستان کو 21ویں صدی کے چیلنجز اور مواقع کے لیے تیار کیا۔ راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’پاپا، آپ کی یادیں ہر قدم پر میری رہنمائی کرتی ہیں۔ آپ کے ادھورے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنا ہی میرا عہد ہے - اور میں انہیں پورا کر کے رہوں گا۔’’
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ راجیو گاندھی نے نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کے لیے ووٹنگ کی عمر 18 سال کی حد مقرر کی، پنچایتی راج کو مضبوط کیا، ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی انقلاب کی بنیاد رکھی، کمپیوٹرائزیشن اور تعلیم میں شمولیتی پالیسیاں متعارف کروائیں۔ ان کی قیادت میں ملک میں یونیورسل ایمیونائزیشن پروگرام بھی شروع کیا گیا، جس سے صحت عامہ میں بہتری آئی۔
Published: undefined
اس موقع پر کانگریس پارٹی نے راجیو گاندھی کے مشہور قول کو بھی شیئر کیا، ’’ہندوستان ایک قدیم ملک ہے لیکن نوجوان قوم ہے۔ میرا خواب ہے کہ ہندوستان ایک مضبوط، آزاد، خود انحصار ملک بنے اور دنیا میں سب سے آگے آئے۔‘‘ راجیو گاندھی کے ایک اور قول کو شیئر کیا گیا، انہوں نے کہا تھا، ’’تعلیم ایک ایسا آلہ ہے جو گزشتہ ہزاروں برسوں کے سماجی نظام کو برابر کی سطح پر لا سکتا ہے۔‘‘
کانگریس نے کہا کہ راجیو گاندھی کی قربانی اور خدمات آج بھی ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا سبب ہیں اور ان کے نظریات ملک کی ترقی کے لیے مشعل راہ ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined