قومی خبریں

’بھارت بند‘ کی حمایت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’اڈانی-امبانی زرعی قانون واپس لو‘‘

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ’’8 دسمبر کو کسان انقلاب کی حمایت میں پرامن بھارت بند ہے۔ ہم اس کی مکمل طور پر حمایت کریں گے۔‘‘

راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @INCIndia 

مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے ذریعہ 8 دسمبر کو ’بھارت بند‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کسانوں کے اس فیصلے کی درجن بھر سیاسی پارٹیوں نے حمایت کی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی ’بھارت بند‘ کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پر زرعی قوانین کو ’اڈانی-امبانی زرعی قوانین‘ کا نام دیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’8 دسمبر کو کسان انقلاب کی حمایت میں پرامن بھارت بند ہے۔ ہم اس کی مکمل طور سے حمایت کریں گے۔‘‘ کانگریس لیڈر نے مزید لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کے اَن داتا سے مظالم اور ناانصافی ناقابل برداشت ہے۔ ادانی-امبانی زرعی قانون واپس لو۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں کسانوں کے تئیں مودی حکومت کے ذریعہ کی گئی سختی کو بیان کیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ کس طرح پولس کسانوں پر لاٹھی چارج کر رہی ہے۔ باوجود اس کے کسان تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر حکومت کو متنبہ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے لکھا تھا ’’اڈانی-امبانی زرعی قانون‘ رد کرنے ہوں گے اور کچھ بھی منظور نہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined