قومی خبریں

راہل گاندھی نے پھر پوچھا، اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کس کے ہیں؟ وزیراعظم صاحب اتنا ڈر کیوں؟

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ کا بے نامی پیسہ کس کا ہے، وزیر اعظم خاموش، کوئی جواب نہیں!

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویرقومی آواز/ ویپن</p></div>

راہل گاندھی، تصویرقومی آواز/ ویپن

 

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منگل کو ایک بار پھر اڈانی کی کمپنیوں میں ہوئے مالی لین دین پر پھر سوال اٹھایا۔ راہل گاندھی مرکزی الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ کے لیے کانگریس کے دفتر پہنچے۔ جب ان سے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کے بی جے پی کے الزام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا، "آپ یہ کیوں پوچھتے ہیں کہ بی جے پی کیا کہتی ہے... سوال صرف یہ ہے کہ اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ روپے کس کے ہیں؟"

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اڈانی کی شیل کمپنیوں میں 20000 کروڑ کا بے نامی پیسہ کس کا ہے، وزیر اعظم خاموش، کوئی جواب نہیں! چین نے 2000 مربع کلومیٹر زمین چھین لی، جگہوں کے نام بھی بدل رہے ہیں، وزیراعظم خاموش، کوئی جواب نہیں! وزیراعظم صاحب اتنا ڈر کیوں؟

Published: undefined

راہل گاندھی نے ایک دن پہلے اپنے فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا، ’’وزیراعظم جی، آپ سے سوال پوچھے کافی وقت ہو گیا ہے! مجھے ابھی تک آپ کا جواب موصول نہیں ہوا، اس لیے میں اسے دوبارہ دہرا رہا ہوں۔ 20,000 کروڑ روپے کس کے ہیں؟ ایل آئی سی، ایس بی آئی اور ای پی ایف او ​​میں جمع رقم اڈانی کو کیوں دی جا رہی ہے؟ اپنے اور اڈانی کے تعلقات کی حقیقت ملک کو بتائیں!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined