قومی خبریں

'رادھیکا میرے لیے صرف ایک شریک اداکار تھیں': انعام الحق کا بیان

انعام الحق نے کہا کہ اس نے آخری بار رادھیکا کو تین چار ماہ قبل شوٹ کے لیے پیغام بھیجا تھا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ انعام نے کہا کہ رادھیکا کے ساتھ ان کا پیشہ ورانہ رشتہ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو نے 'کاروان' نامی میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا، جس میں ان کے مقابل گلوکار انعام الحق تھے۔ رادھیکا کو اس کے والد دیپک یادو نےمبینہ طور پر  گروگرام میں اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ملزم باپ نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ انعام الحق کا کہنا تھا کہ میوزک ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد رادھیکا یادیو نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا۔ انعام الحق نے جب رادھیکا سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام میں مصروف ہیں اور کچھ وقت سے اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔

Published: undefined

انعام الحق نے بتایا کہ انہوں نے آخری بار تین چار ماہ قبل رادھیکا کو شوٹ کے لیے پیغام بھیجا تھا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ گلوکار نے بتایا کہ رادھیکا کے ساتھ ان کا پیشہ ورانہ رشتہ ہے۔ دونوں کی ملاقات صرف میوزک ویڈیو کے لیے ہوئی تھی، اس کے بعد کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ انعام الحق کے مطابق، رادھیکا اپنی ماں کے ساتھ 'کاروان' میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے آتی تھیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب ان کی رادھیکا کے ساتھ آخری ویڈیو ریلیز ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ پاپا کو یہ گانا بہت پسند آیا۔

Published: undefined

انعام نے بتایا کہ وہ دہلی صرف رادھیکا کے ساتھ ایک ویڈیو شوٹ کرنے گئے تھے جو ان کی والدہ کی موجودگی میں شوٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں رادھیکا کے ساتھ چار پانچ گھنٹے کی شوٹنگ ہوئی۔ شوٹنگ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ وہ اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اس نے میوزک ویڈیو کے لیے صرف کنوینس کی رقم لی تھی۔ انعام نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے میوزک ڈائریکٹر سے اپنی ویڈیو ہٹانے کو کہا تھا، کیونکہ یہ ہٹ نہیں تھی۔ رادھیکا نے بھی ویڈیو کی تشہیر نہیں کی اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو غیر فعال کر دیا۔

Published: undefined

رادھیکا کے قتل کی خبر سامنے آنے کے بعد انعام الحق نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تعزیتی پیغام بھی پوسٹ کیا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انہیں پریشان نہ کریں اور کہا کہ گزشتہ سال ایک میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ کام کرنے کے علاوہ ان کا رادھیکا کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں ہے۔ آرٹسٹ انعام اور رادھیکا کی 'کاروان' میوزک ویڈیو ایک سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔ ذیشان احمد اس کے ڈائریکٹر تھے اور یہ ویڈیو ایل ایل ایف ریکارڈز کے لیبل سے جاری کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined