قومی خبریں

پنجاب نیشنل بینک بند کرنے جا رہا ہے کچھ اکاؤنٹس، ان میں کہیں آپ کا بھی اکاؤنٹ تو نہیں؟

پنجاب نیشنل بینک نے سیکیورٹی کے پیش نظر کچھ بینک اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک نے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس بچانے کے لیے 31 مئی 2024 تک کا آخری موقع دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پنجاب نیشنل بینک /&nbsp;تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

پنجاب نیشنل بینک / تصویر: سوشل میڈیا

 

ملک کے دوسرے سب سے بڑے سرکاری بینک پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے لاکھوں صارفین کو اپنے بینک اکاؤنٹ کے بند ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔ پنجاب نیشنل بینک نے کئی صارفین کے اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی این بی نے ان اکاؤنٹس کے بارے میں وضاحت کی ہے جنہیں وہ بند کرنا چاہتا ہے۔

Published: undefined

پنجاب نیشنل بینک کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق وہ ان بینک اکاؤنٹس کو بند کرنے جا رہا ہے جو گزشتہ 3 سالوں سے نان آپریٹو ہیں یعنی انہیں استعمال نہیں کیا جا رہا ہے اور ان میں کوئی بیلنس نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پنجاب نیشنل بینک صرف ان اکاؤنٹس پر کارروائی کرنے جا رہا ہے جن میں نہ تو کوئی رقم جمع ہے اور نہ ہی گزشتہ 3 سالوں میں ان میں کوئی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

سرکاری بینک نے پہلے ہی اس کارروائی سے متاثرہ صارفین کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی کی کٹ آف تاریخ 30 اپریل 2024 مقرر کی گئی ہے۔ یعنی اگر 30 اپریل 2024 تک کسی اکاؤنٹ میں بیلنس نہیں ہے اور اپریل 2021 کے بعد سے اب تک اس میں کوئی لین دین نہیں ہوا ہے تو اسے بند کر دیا جائے گا۔ ان اکاؤنٹس کو یکم جون 2024 سے بند کرنے کی شروعات کی جائے گی۔

Published: undefined

اگر آپ کا بھی پنجاب نیشنل بینک میں بینک اکاؤنٹ ہے اور آپ نے اسے گزشتہ 3 سالوں سے استعمال نہیں کیا اور اس میں کوئی رقم بھی نہیں ہے تو آپ کے اکاؤنٹ کے بھی بند ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ان شرائط کے مطابق خطرے کے زون میں ہیں تب بھی آپ کے پاس اپنا اکاؤنٹ بچانے کا موقع ہے۔ پی این بی نے اس کے لیے صارفین کو 31 مئی 2024 تک کا وقت دیا ہے۔ صارفین آپ اپنی برانچ میں جا کر 31 مئی 2024 تک اپنا بینک اکاؤنٹ KYC نئے سرے سے کروا سکتے ہیں، تاکہ ان کا بینک اکاؤنٹ بند نہ ہو۔

Published: undefined

پنجاب نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ وہ بینکنگ کو محفوظ رکھنے اور فراڈ کے معاملات کو روکنے کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔ پی این بی کو خدشہ ہے کہ نان آپریٹو اور نان بیلنس بینک اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے سرکاری بینک نے ایسے کھاتوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب نیشنل بینک تقریباً 18 کروڑ صارفین کے ساتھ ایس بی آئی کے بعد ملک کا دوسرا بڑا پبلک سیکٹر بینک ہے۔ یہ بینک ملک بھر میں 12,250 سے زیادہ برانچوں اور 13 ہزار سے زیادہ اے ٹی ایم کے ذریعے کروڑوں صارفین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ بینکنگ خدمات فراہم کرنے میں پی این بی کا تعاون خاص طور پر دیہی علاقوں میں کافی اہم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined