قومی خبریں

پنجاب: کانگریس کی اسٹار کیمپینروں کی فہرست جاری، سدھو کے ساتھ راہل، پرینکا کریں گے تشہیر، عمران پرتاپ گڑھی کا نام بھی شامل

اس فہرست میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے 30 اسٹار کیمپینروں کی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس پارٹی کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے فہرست کو جاری کر کے اسٹار کیمپینروں کے بارے میں اطلاع دی۔ اس فہرست میں اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہریش چودھری، پنجاب کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو، پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو، اور وزیر اعلیٰ پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور کانگریس کے سینئر لیڈڑ آنند شرما بھی پارٹی کے اسٹار کیمپینروں میں شامل ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کو بھی پنجاب کے لئے پارٹی کے اہم مہم جوؤں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گووا کی اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں بھی عمران پرتاپ گڑھی کا نام شامل تھا۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کانگریس کی اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں جنرل سکریٹری امبیکا سونی، لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، سنیل جاکھڑی، پرتاپ سنگھ باجوہ، راجستھان انچارج اجے ماکن، کماری سیلجا، جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، راجیو شکلا، سچن پائلٹ، رونیت سنگھ بٹو، رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہڈا، رنجیت رنجن، مہیلا کانگریس صدر نیتا ڈیسوزا، یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس،، امریندر سنگھ راجہ برار، امریتا دھون، رامندر اوالا، تیجندر سنگھ بٹو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی 6 فروری کو پنجاب کے دورے پر ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس دوران راہل پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ پنجاب میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ 20 فروری کو ہوگی اور نتائج کا اعلان 10 مارچ کو کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined