قومی خبریں

اجیت پوار طیارہ حادثہ معاملے میں پونے پولیس کی طرف سے حادثاتی موت کی رپورٹ درج

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن اورایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیمیں حادثے کی جانچ کرنے اور اس افسوسناک واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اجیت پوار کی آخری رسومات ادا / آئی اے این ایس</p></div>

اجیت پوار کی آخری رسومات ادا / آئی اے این ایس

 
IANS

پونے (دیہات) پولیس نے بارامتی تعلقہ پولیس اسٹیشن میں اس طیارہ حادثے کے سلسلے میں حادثاتی موت’ ایکسیڈینٹل ڈیتھ رپورٹ‘ (اے ڈی آر) درج کی ہے جس میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی موت ہوگئی تھی۔ پولیس افسران نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Published: undefined

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) اورایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) کی ٹیمیں حادثے کی جانچ کرنے اور اس افسوسناک واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق تمام پہلوؤں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اے ڈی آر کو مہاراشٹر کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے حوالے کیا جائے گا، جو اے اے آئی بی ٹیم کے نتائج کی بنیاد پر تحقیقات کرے گا۔

Published: undefined

دریں اثنا نائب وزیراعلیٰ پوار کا آخری سفر آج صبح بارامتی میں ان کے آبائی گاؤں کاتھیواڑی میں شروع اورصبح 11 بجے بارامتی کے ودیا پرتشتھان گراؤنڈ میں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ آخری رسومات سے قبل ان کی تعزیت کے لیے خاندان کے افراد، رشتہ داروں اور حامیوں کی بڑی تعداد کاتھیواڑی میں واقع پوار خاندان کے فارم پر پہنچی جس میں کئی اہم سیاسی رہنماشامل تھے۔ مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور کئی دیگر سینئر سیاسی رہنما آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آخری رسومات میں شریک ہوئے۔

Published: undefined

 اس افسوسناک واقعے کے پیش نظرمہاراشٹرحکومت نے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ اس مدت کے دوران تعظیم کے طور پرپوری ریاست کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نصف سرنگوں رہے گا۔ غورطلب ہے کہ وی ایس آرکے ذریعہ چلائے جارہے لیرجیٹ 45 طیارہ (رجسٹریشن وی ٹی۔ایس ایس کے) میں حادثے کے وقت نائب وزیراعلیٰ پوار کے علاوہ ایک پرسنل سیکورٹی آفیسر(پی ایس او)، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور عملے کے دو ارکان، ایک پائلٹ ان کمانڈ(پی آئی سی) اور ایک سیکنڈ ان کمانڈ (ایس آئی سی) بھی سوار تھے۔

Published: undefined

مرنے والوں کی شناخت ودیت جادھو (مرد) اور پنکی مالی (خاتون) کے طور پر ہوئی ہے۔ مسافروں کی فہرست کے مطابق عملے کے ارکان پی آئی سی سمیت کپور اور ایس آئی سی شامبھوی پاٹھک تھے۔ نیوز ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت شہری ہوا بازی کی طرف سے فراہم کردہ مکمل تفصیلات کے مطابق حادشے کا شکار ہونے والا طیارہ لیرجیٹ 45 تھا جس کا رجسٹریشن وی ٹی۔ایس ایس کے تھا اور اس کی دیکھ بھال آپریٹر وی ایس آر وینچرس کررہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined