قومی خبریں

پونے: دفتر جا رہی ٹمپو ٹریولر میں آگ، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

پونے میں ہنجے واڑی کے قریب دفتر جا رہی ٹمپو ٹریولر میں آگ لگنے سے 4 ملازمین زندہ جل کر ہلاک ہو گئے، جبکہ 5 افراد زخمی ہیں۔ حادثہ ڈسالٹ سسٹم کے قریب پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>آگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آگ، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

پونے کے پمپری چنچواڑ علاقے میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ٹمپو ٹریولر میں شدید آگ لگنے سے 4 افراد کی جل کر دردناک موت ہو گئی۔ ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ پمپری چنچواڑ کے ہنجے واڑی میں ہوا۔

Published: undefined

ایک ٹمپو ٹریولر کمپنی میں سوار ہوکر کچھ ملازمین اپنے دفتر جا رہے تھے۔ ہنجے واڑی کے پولیس ڈپٹی کمشنر وشال گائیکواڑ نے بتایا کہ جب گاڑی ڈسالٹ سسٹم کے پاس پہنچی تو اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے بعد کچھ ملازمین گاڑی سے باہر نکل آئے لیکن 4 لوگ گاڑی میں ہی پھنس گئے۔ وہ گاڑی سے باہر نہیں آسکے۔

Published: undefined

اس واقعہ سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا۔ آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ پولیس نے زخمیوں کو فوراً علاج کے لیے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جبکہ چار لاشوں کو قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ آگ لگتے ہی چار ملازمین فوراً گاڑی سے اتر گئے۔ کچھ ملازمین نے گاڑی کے پچھلے دروازے سے نکلنے کی کوشش کی لیکن دروازہ نہیں کھل سکا۔ جس کی وجہ سے ان چاروں ملازمین کی گاڑی میں جل کر موت ہو گئی۔ پانچ ملازمین حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔ اب پولیس کی ٹیم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے جانچ میں لگ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined